ریاض الصالحین - Page 2 - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link |
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Quran » ریاض الصالحین
Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#11)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ریاض الصالحین - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-07-2012, 04:43 AM

اور بخاری میں روایت اس طرح ہے کہ حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوۃ تبوک سے لوٹے تو آپ نے فرمایا:'' یقینا کچھ لوگ ہمارے پیچھے مدینے میں رہے کہ ہم جس گھاٹی یا وادی سے گزرے(اجر و ثواب کے لحاظ سے) وہ ہمارے ساتھ تھے، انہیں توعذر نے روکے رکھا۔''

توثیق الحدیث: حدیث جابر اخرجہ مسلم (1911)، و حدیث انس
اخرجہ البخاری ( 466۔47۔ فتح)

 

Sponsored Links
(#12)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ریاض الصالحین - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-07-2012, 04:43 AM

مصنف نے حدیث کے آخر میں "متفق علیہ'' نہیں لکھا حالانکہ امام بخاری اور امام مسلم اور دونوں نے اسے روایت کیا ہے مگر ان دونوں نے تھوڑے سے اختلاف الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے۔ اگرچہ یہ الفاظ کا اختلاف مطلق طور پر کوئی باعث نقصان نہیں لیکن مصنف نے انہیں'' متفق علیہ'' اس لیے نہیں لکھا کہ جمہور اہل حدیث صرف اسی حدیث کو ''متفق علیہ'' سمجھتے ہیں جس کی سند اور متن دونوں پر شیخین کا اتفاق ہو۔ جیسا کہ حافظ ابن حجر نے ''النکت علی مقدمہ ابن الصلاح'' میں اس کی وضاحت کی ہے۔

''اے ایماندارو! مرد دوسرے مردوں کا مذاق نہ اڑائیں، ممکن ہے کہ وہ ان سے بہترہوں اور نہ عورتیں عورتوں کا مذاق اڑائیں، ممکن ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں۔''

(سورۃالحجرات آیت11)

''اپنی جانوں اور مالوں سے اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے والے مومن اور بغیر عذر کے بیٹھ رہنے والے مومن برابر نہیں۔''

(سورۃالنساء :95)

 

(#13)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ریاض الصالحین - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-07-2012, 04:44 AM

حدیث نمبر پانچ (5)

حضرت ابو یزید معن بن یزید بن اخنس (یہ معن، ان کے والد یزید اور دادا اخنس تینوں صحابی ہیں) بیان کرتے ہیں کہ میرے والد یزید نے کچھ دینار صدقہ کرنے کے لیے نکالے اور انہیں مسجد میں کسی آدمی کے پاس رکھ آئے ( تاکہ وہ کسی مستحق کو دے دے ) پس میں مسجد میں آیا اور انہیں گھر لے آیا، پس انھوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں نے تو یہ ارادہ نہیں کیا تھا۔ (کہ یہ دینار تم لے آؤ ) پس میں انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے آیا اور آپ کو اس مسئلے کے بارے میں بتایا تو آپ نے فرمایا: اے یزید! تجھے تیری نیت کا ثواب مل گیا اور اے معن ! جو تو نے لے لیا وہ تیرا ہے۔''

(بخاری)
توثیق الحدیث : اخرجہ البخاری ( 2913۔ فتح) ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(#14)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ریاض الصالحین - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-07-2012, 04:44 AM

حدیث نمبر چھ (6)

6۔ ابو اسحٰق سعد بن ابی وقاص مالک بن اہیب بن عبد مناف بن زہرہ بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی القرشی الزہری، جو ان دس صحابہ میں سے ایک ہیں جنہیں دنیا میں جنت کی خوشخبری دے دی گئی، وہ بیان کرتے ہیں کہ حجۃ الوداع کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کے لیے تشریف لائے اور مجھے اس وقت شدید درد تھا۔ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! آپ دیکھ رہے ہیں کہ مجھے کس قدر شدید درد ہے اور میں مالدار آدمی ہوں لیکن میری وارث صرف میری ایک ہی بیٹی ہے، کیا میں اپنے مال کا دو تہائی حصہ صدقہ کردوں؟ آپ نے فرمایا: ''نہیں'' میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آدھا مال؟ آپ نے فرمایا: ''نہیں'' پھر میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ایک تہائی؟ آپ نے فرمایا: ''تیسرا حصہ صدقہ کرلو لیکن تیسرا حصہ بھی کثیر یا بڑا ہے کیونکہ اگر تم اپنے وارثوں کو مالدار چھوڑ کر جاؤ تو یہ اس سے بہتر ہے کہ تم انہیں محتاج چھوڑ کر جاؤ کہ وہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے پھریں۔ کیونکہ تم اللہ تعالیٰ کی رضا کیلیئے جو بھی خرچ کرو گے تو اس پر تمہیں اجر ملے گا، حتی کہ تم جو لقمہ اپنی بیوی کے منہ میں رکھو گے (اس پر بھی ثواب ملے گا)''۔ راوی کہتے ہیں میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! کیا میں اپنے ساتھیوں کے (مکے سے) چلے جانے کے بعد پیچھے (مکہ میں) چھوڑ دیا جاؤں گا۔ (میں ہجرت نہیں کروں گا)؟ آپ نے فرمایا: ''پیچھے چھوڑ دیے جانے کی صورت میں تم اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر جو بھی عمل کرو گے اس سے تمہارے درجات بلند ہوں گے۔ نیز ممکن ہے کہ تمہیں پیچھے رہنے کی مہلت مل جائے اور کچھ لوگ تم سے فائدہ حاصل کر لیں دوسرے لوگوں (کافروں) کو تم سے نقصان پہنچے۔ اے اللہ! میرے صحابہ کی ہجرت کو پورا فرما اور انہیں انکی ایڑیوں پر نہ لوٹا لیکن قابل رحم سعد بن خولہ (یہ سعد بن ابی وقاص کے علاوہ ہیں)"۔ ان کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رحمت کی دعا فرماتے تھے۔ اس لیے کہ وہ مکہ مکرمہ میں فوت ہوئے تھے۔

(متفق علیہ )
توثیق الحدیث :اخرجہ البخاری ( 1653۔ فتح) ومسلم (1628)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(#15)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ریاض الصالحین - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-07-2012, 04:44 AM

حدیث نمبر سات ( 7)

7۔ حضرت ابوہریرہ عبدالرحمن بن صخر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا: ''اللہ تعالیٰ تمہار ے جسموں اور تمہاری صورتوں کو نہیں دیکھتا وہ تو تمہارے دلوں کو دیکھتا ہے۔ ''(مسلم)

توثیق الحدیث :اخرجہ مسلم ( 2564) (33)

 

(#16)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ریاض الصالحین - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-07-2012, 04:44 AM

حدیث نمبر آٹھ (8)

8۔ حضرت ابو موسیٰ عبد اللہ بن قیس اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ ایک شخص شجاعت و بہادری کی خاطر، ایک (خاندانی) حمیت کی خاطر، ایک ریا کاری کی خاطر لڑتا ہے تو ان میں سے اللہ تعالیٰ کی خاطر کون لڑتا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اس لیے لڑتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا کلمہ بلند ہو وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں لڑتا ہے۔''

(متفق علیہ )
توثیق الحدیث :اخرجہ البخاری ( 2221۔ فتح )، و مسلم (1904) واللفظ لہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(#17)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ریاض الصالحین - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-07-2012, 04:45 AM

حدیث نمبر نو (9)

9۔ حضرت ابو بکرہ نفیع بن حارث ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''جب دو مسلمان اپنی اپنی تلواریں سونت کر مد مقابل آجاتے ہیں تو پھر یہ قاتل اور مقتول دونوں جہنمی ہیں'' میں (راوی) نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ تو قاتل ہے (اس لیے جہنمی ہے) مقتول جہنمی کیوں ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا: ''اس لیے کہ وہ بھی اپنے سا تھی (مد مقابل) کے قتل کا حریص تھا۔''

(متفق علیہ)
توثیق الحدیث :اخرجہ البخاری (851۔فتح ) واللفظ لہ، ومسلم (2888)

دل میں پیدا ہونے والے وساوس قابل مواخذہ نہیں اور جہاں تک اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا تعلق ہے:

''جو تمہارے دلوں میں ہے اسے ظاہر کرو یا چھپا ئو اللہ تعالیٰ تم سے حساب لے گا''
( سورۃالبقرہ 284)

تو یہ آیت اللہ تعالیٰ کے اس فرما ن سے منسوخ ہے:
'' اللہ تعالیٰ انسان کو اسکی وسعت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا، اس کے لیے (اس کے فائدے میں) جو اس نے کمایا (نیکی) اور اس پر (اس کے لیے نقصان دہ) جو اس نے کمایا (گناہ)۔''
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔

 

(#18)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ریاض الصالحین - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-07-2012, 04:46 AM

حدیث نمبر دس (10)

10۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''آدمی کی جماعت کے ساتھ پڑھی ہوئی نماز اسکی گھر یا بازار میں پڑھی ہو ئی نماز سے بیس سے کچھ زائد درجے فضیلت رکھتی ہے، اس لیے کہ جب کوئی شخص وضو کرتا ہے، اور اچھی طرح وضو کرتا ہے، پھر نماز کے لیے مسجد میں آتا ہے اور نماز ہی اسے مسجد کی طرف لے جاتی ہے تو پھر وہ جو بھی قدم اٹھاتا ہے تو ہر قدم کے بد لے اس کا ایک در جہ بلند اور ایک گناہ معاف ہوجاتا ہے ۔ حتٰی کہ وہ مسجد میں داخل ہوجاتا ہے۔ پس جب مسجد میں داخل ہو جاتا ہے تو وہ حالت نماز میں شمار ہوتا ہے۔ جب تک نماز اسے وہاں روکے رکھتی ہے اور فرشتے تمہارے ایک پر رحمت کی دعا کرتے رہتے ہیں جب تک وہ اس جگہ بیٹھا رہے جہاں اس نے نماز پڑھی تھی۔ فرشتے کہتے ہیں: اے اللہ! اس پر رحم فرما، اے اللہ! اسے بخش دے، اے اللہ! اس پر رجوع فرما (اور یہ دعائیں جاری رہتی ہیں) جب تک وہ کسی کو تکلیف نہ پہنچائے، جب تک وہ بے وضو نہ ہو'' ۔

(متفق علیہ) یہ الفاظ صحیح مسلم کے ہیں
توثیق الحدیث:اخرجہ البخاری (5641۔ فتح)، و مسلم (649،272)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(#19)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ریاض الصالحین - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-07-2012, 04:46 AM

حدیث نمبر گیارہ (11)

11۔ حضر ت ابو العباس عبداللہ بن عباس بن عبد المطلب سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب تبارک وتعالیٰ سے روایت کرتے ہیں، آپ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ نے نیکیاں اور برائیاں لکھ رکھی ہیں (پھر آپ نے اس کی وضاحت فرمائی کہ) جس شخص نے نیکی کا ارادہ کیا لیکن اسے کر نہیں سکا تو اللہ تعالیٰ اسے اپنے ہاں ایک کامل نیکی لکھ لیتا ہے اور اگر کوئی شخص کسی نیکی کا ارادہ کرتا ہے اور اسے کر بھی لیتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کا دس گنا سے سات سو گنا بلکہ اس سے بھی کئی گنا زیادہ ثواب لکھ لیتا ہے۔ اور اگر کوئی شخص کسی برائی کا ارادہ کرتا ہے لیکن اسے کرتا نہیں تو پھر بھی اللہ تعالیٰ اپنے ہاں ایک کامل نیکی لکھ لیتا ہے اور اگر کوئی شخص ارادے کے مطابق اس برائی کو کرلیتا ہے تو اللہ تعالیٰ ایک ہی برائی لکھتا ہے''
(متفق علیہ)
توثیق الحدیث : أخرجہ البخاری (323۔ فتح)، و مسلم ( 131)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(#20)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ریاض الصالحین - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-07-2012, 04:46 AM

حدیث نمبر بارہ ( 12)

12۔ حضرت ابو عبدالرحمن عبداللہ بن عمر بن خطاب بیان کرتے ہیں۔ کہ میں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فر ما تے ہوئے سنا: تم سے پہلے لوگوں میں سے تین آدمی سفر پر روانہ ہوئے حتٰی کہ رات ہو گئی اور وہ رات گزارنے کے لئے ایک غار میں داخل ہو گئے، پس تھوڑی ہی دیر کے بعد پہاڑ سے ایک چٹان لڑھک کر نیچے آئی اور اس نے غار کے منہ کو بند کردیا، پس انھوں نے سوچ بچار کے بعد کہا: اس چٹان سے نجات کا اور کوئی ذریعہ نہیں سوائے اس کے کہ تم اپنے اعمال صالحہ کے واسطے سے اللہ تعالیٰ سے دعا کرو۔ ان میں سے ایک آدمی نے کہا: یا اللہ ! میرے بوڑھے والدین تھے اور میں شام کو سب سے پہلے انہیں دودھ پلاتا تھا، اور اہل و عیال نیز خادم وغلام کو بعد میں پلاتا تھا، ایک روز میں درختوں کی تلاش میں دور نکل گیا، جب شام کو واپس گھر آیا تو وہ دونوں سو چکے تھے، میں نے انکے لیے دودھ دوہا اور لے کر ان کی خدمت میں حاضر ہوا تو وہ سو رہے تھے، میں نے انہیں جگانا پسند کیا نہ ان سے پہلے اہل وعیال یا خادم وغلام کو دودھ پلانا پسند کیا، پس میں دودھ کا پیالہ ہاتھ میں لیے ان کے جاگنے کا انتظار کرتا رہا حتیٰ کہ صبح ہوگئی اور بچے بھوک کی شدت کی وجہ سے میرے قدموں میں بلکتے اور چیختے چلاتے رہے۔ پس جب وہ بیدار ہو ئے تو انھوں نے اپنا شام کا دودھ پیا۔ اے اللہ ! اگر یہ کا م میں نے تیری رضا جوئی کے لیے کیا تھا تو پھر ہمیں اس چٹان کی مصیبت سے نجات عطا فرما۔ پس پتھر تھوڑا سا سرکا لیکن ابھی وہ نکل نہیں سکتے تھے۔ دوسرے نے کہا: اے اللہ ! میرے چچا کی ایک بیٹی تھی جو مجھے سب سے زیادہ محبوب تھی، (ایک دوسری روایت میں ہے کہ میں اس سے اس قدر محبت کرتا تھا، جس قدر مردوں کی عورتوں سے ہوسکتی ہے) پس میں نے اس سے اپنی نفسانی خواہش پوری کرنے کا ارادہ کیا تو اس نے انکار کردیا۔ لیکن جب ایک مرتبہ وہ قحط سالی سے دوچار ہوئی تو میرے پاس آئی، میں نے اسے ایک سو بیس دینار اس شرط پر دیے کہ وہ میرے ساتھ خلوت اختیار کرے۔ چنانچہ وہ اس پر تیار ہوگئی حتیٰ کہ جب میں نے اس پر قابو پالیا۔ (ایک اور روایت میں ہے کہ جب میں اس کی دونوں ٹانگوں کے درمیان بیٹھ گیا) تو اُس نے کہا: اللہ سے ڈر اور اس مہر (یعنی پردہ بصارت) کو بے حق نہ توڑ۔ (پس یہ سنتے ہی) میں اس سے دور ہو گیا حالانکہ وہ مجھے لوگوں میں سے سب سے زیادہ محبوب اورپیاری تھی اور سونے کے دینار جو میں نے اسے دیے تھے، وہ بھی چھوڑ دیے۔ اے اللہ ! اگر یہ کام میں نے تیری رضا کی خاطر کیا تھا تو پھر ہم جس مصیبت سے دوچار ہیں، ہمیں اس سے نجات دے۔ پس وہ چٹان تھوڑی سی اور سرک گئی لیکن وہ اب بھی اس غار سے نکل نہیں سکتے تھے۔ اب تیسرے آدمی نے کہا: اے اللہ! میں نے کچھ مزدوروں کو اجرت پر رکھا تھا، اور میں نے تمام مزدوروں کو اجرت دے دی سوائے ایک آدمی کے جو اپنی مزدوری چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ پس میں نے اس کی اجرت کے پیسوں کو کاروبار میں لگا دیا ۔ حتیٰ کہ اس سے بہت سا مال بن گیا۔ پس کچھ مدت کے بعد وہ میرے پاس آیا تو اس نے کہا: اے اللہ کے بندے! میری اجرت مجھے ادا کردے۔ میں نے کہا: یہ اونٹ، گائے، بکریاں اور غلام جو تجھے نظر آرہے ہیں، یہ سب تیری اجرت ہے اس نے کہا: اے اللہ کے بندے! میرے ساتھ مذاق نہ کر۔ میں نے کہا: میں تیرے ساتھ مذاق نہیں کر رہا۔ چنا نچہ اس نے سارا مال لے لیا اور ہا نک کر لے گیا اور اس میں سے کو ئی چیز بھی نہ چھوڑی ۔ اے اللہ ! اگر میں نے یہ کام صرف تیری رضا حاصل کرنے کے لیے کیا تھا تو پھر ہمیں اس مصیبت سے نجات عطا فرما۔ پس وہ چٹان سر ک گئی اور وہ سب با ہر نکل کر چل دیے''۔

(متفق علیہ)
توثیق الحدیث :اخرجہ البخاری (4494۔فتح)، ومسلم (2743)
اس کتاب کی پروف ریڈنگ محترم احمد غزنوی نے کی ہے۔

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
ریاض

« Previous Thread | Next Thread »

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم کی فضیلت ROSE Hadees Shareef 2 07-14-2012 07:14 AM
اولیاء اللہ کون؟ شیخ توصیف الرحمن الراشدی mcitp-it Other's Ulama Bayans 0 05-30-2012 02:46 PM
سیدنا جابر الانصاری (رضی اللہ عنہ) سے روایت &# ROSE Hadees Shareef 3 02-11-2012 01:57 AM
.............. حضرت ایاس(رضہ) ثعلبہ انصاری .................. ROSE Islamic Issues And Topics 1 09-18-2011 02:01 PM
صحا بی رضی اللہ عنہ کی ٹوٹی پنڈلی حضور صلی ROSE Islamic Issues And Topics 2 06-04-2011 12:05 AM


All times are GMT +5. The time now is 08:37 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG