دعوت القرآن/سورۃ 16: النحل - Page 2 - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link |
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Quran » دعوت القرآن/سورۃ 16: النحل
Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#11)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 16: النحل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-06-2011, 06:00 PM

گزرچکے ۔۵۴؂ تو کیا رسولوں پر صاف صاف پیغام پہنچادینے کے علاوہ کوئی اور ذمہ داری ہے ؟

(۳۶) ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا(اس ہدایت کے ساتھ) کہ اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت سے بچو۔۵۵؂ پھر بعض کو اس نے ہدایت دی اور بعض پر گمراہی مسلط ہوئی۵۶؂ تو زمین میں چل پھر کر دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا۔

(۳۷)اگر تم ان کی ہدایت کے شدید خواہشمند ہو تو اللہ ایسے لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا جن کو وہ گمراہ کر دیتا ہے ۔۵۷؂ اور ان کا کوئی مددگار نہیں ہوسکتا۔

(۳۸)اور یہ اللہ کی کڑی قسمیں کھاکر کہتے ہیں کہ جو مرجاتا ہے اسے اللہ نہیں اٹھائے گا۔ کیوں نہیں یہ تو ایک لازمی وعدہ ہے جو اس کے ذمہ ہے لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں ۔۵۸؂

(۳۹)اس لیے کہ یہ جس چیز میں اختلاف کررہے ہیں اس کو وہ کھول دے اور کافروں کو معلوم ہوجائے کہ وہ جھوٹے تھے ۔۵۹؂

 

Sponsored Links
(#12)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 16: النحل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-06-2011, 06:00 PM

(۴۰) جب ہم کسی چیز کا ارادہ کرتے ہیں تو ہمیں صرف یہی کہنا ہوتا ہے کہ ہوجا اور وہ ہوجاتی ہے ۔۶۰؂

(۴۱) جن لوگوں نے بعد اس کے کہ ان پر ظلم ہوا اللہ کی راہ میں ہجرت کی۶۱؂ ہم ان کو دنیا میں ضرور اچھا ٹھکانا دیں گے ۶۲؂ اور آخرت کا اجر تو کہیں بڑھ کر ہے ۔ اگر وہ جان لیتے ۔۶۳؂

(۴۲) جنہوں نے صبر کیا اور جو اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔

(۴۳)ہم نے تم سے پہلے بھی آدمیوں ہی کو رسول بناکر بھیجا تھا جن کی طرف ہم وحی کرتے رہے ۔۶۴؂ اگر تم نہیں جانتے تو ’’ اہل ذکر‘‘ ( جن پر اس سے پہلے ذکر کرنازل ہوا تھا) پوچھ لو۔۶۵؂

(۴۴)ان (رسولوں ) کو روشن نشانیوں اور کتابوں کے ساتھ بھیجا تھا۔ اور( اے پیغمبر) تم پر بھی ہم نے یہ ذکرنازل کیا ہے تاکہ تم لوگوں پر وہ چیز واضح کر دو جو ان کی طرف بھیجی گئی ہے ۶۶؂ اور تاکہ وہ غور و فکر کریں ۔

(۴۵)پھر کیا یہ لوگ جو بری چالیں چل رہے ہیں اس بات سے بے خوف ہو گئے ہیں کہ اللہ انہیں زمین میں دھنسادے یا ایسی راہ سے ان پر عذاب آئے جس کا انہیں گمان بھی نہ ہو۔

 

(#13)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 16: النحل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-06-2011, 06:01 PM

(۴۶)یا ایسے وقت انہیں پکڑلے کہ وہ چل پھر رہے ہوں ۔یہ لوگ اس کی گرفت سے ہرگز بچ نہیں سکتے ۔

(۴۷)یا ایسے وقت انہیں پکڑ لے کہ وہ خوف کی حالت میں ہوں ۔۶۷؂ فی الواقع تمہارا رب بڑی شفقت والا رحمت والا ہے ۔۶۸؂

(۴۸) کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں کہ اللہ نے جو چیز بھی پیدا کی ہے اس کا سایہ کس طرح اللہ کے آگے سجدہ کرتے ہوئے دہنے اور بائیں گرتا ہے ۔۶۹؂ سب اس کے آگے پست ہیں ۔۷۰؂

(۴۹)آسمانوں اور زمین میں جتنے جاندار ہیں سب اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں ۔۷۱؂ اور فرشتے بھی۔ وہ سر کشی نہیں کرتے ۔

(۵۰)اپنے رب سے جو ان کے اوپر ہے ڈرتے ہیں اور جو حکم دیا جاتا ہے اس کی تعمیل کرتے ہیں ۔۷۲؂

(۵۱)اور اللہ نے فرمایا دو خدا نہ بناؤ۔ خدا تو بس ایک ہی ہے ۷۳؂ لہٰذا مجھ ہی سے ڈرو۔

(۵۲)اسی کا ہے جوکچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور اسی کے لیے ہے لازمی اطاعت۔۷۴؂ پھر کیا تم اللہ کو چھوڑکر اوروں سے ڈروگے ؟

 

(#14)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 16: النحل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-06-2011, 06:01 PM

(۵۳) تم کو جو نعمت بھی ملی ہے اللہ ہی کی طرف سے ہے پھر جب تمہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اسی کے آگے گڑ گڑانے لگتے ہو۔۷۵؂

(۵۴) پھر جب وہ تمہاری تکلیف کو دور کر دیتا ہے تو تم میں سے ایک گروہ۷۶؂ اپنے رب کا شریک ٹھہرانے لگتا ہے ۔۷۷؂

(۵۵)تاکہ وہ ہماری دی ہوئی نعمت کی ناشکری کریں ۔ تو فائدہ اٹھالو۔ عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا۔

(۵۶)اور جو چیزیں ہم نے انہیں دی ہیں ان میں سے ایک حصہ وہ ان( معبودوں ) کے لیے مقرر کرتے ہیں جن کے بارے میں انہیں کوئی علم نہیں ہے ۔۷۸؂

 

(#15)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 16: النحل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-06-2011, 06:01 PM

(۵۳) تم کو جو نعمت بھی ملی ہے اللہ ہی کی طرف سے ہے پھر جب تمہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اسی کے آگے گڑ گڑانے لگتے ہو۔۷۵؂

(۵۴) پھر جب وہ تمہاری تکلیف کو دور کر دیتا ہے تو تم میں سے ایک گروہ۷۶؂ اپنے رب کا شریک ٹھہرانے لگتا ہے ۔۷۷؂

(۵۵)تاکہ وہ ہماری دی ہوئی نعمت کی ناشکری کریں ۔ تو فائدہ اٹھالو۔ عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا۔

(۵۶)اور جو چیزیں ہم نے انہیں دی ہیں ان میں سے ایک حصہ وہ ان( معبودوں ) کے لیے مقرر کرتے ہیں جن کے بارے میں انہیں کوئی علم نہیں ہے ۔۷۸؂

 

(#16)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 16: النحل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-06-2011, 06:01 PM

اللہ کی قسم! تم سے ان من گھڑت باتوں کے بارے میں ضرور باز پرس ہوگی۔

(۵۷)یہ اللہ کے لیے بیٹیاں ٹھہراتے ہیں ۔ پاک ہے وہ ۔اوران کے لیے وہ جو وہ چاہیں !۷۹؂

(۵۸)جب ان میں سے کسی کو بیٹی کی خوشخبری دی جاتی ہے تو اس کا چہرہ سیاہ پڑجاتا ہے اور وہ گھٹا گھٹا رہنے لگتا ہے ۔

(۵۹) وہ اس خوشخبری کو برا خیال کر کے لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے کہ ذلت کے ساتھ رکھ لے یا مٹی میں اسے دبادے ۔۸۰؂ دیکھو کیسا برا فیصلہ ہے جو یہ کرتے ہیں !

(۶۰)بری مثال ان لوگوں کے لیے ہے جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ۔۸۱؂ اور اللہ کے لیے تو اعلیٰ صفتیں ہیں ۔۸۲؂ وہ غالب ہے حکمت والا۔

 

(#17)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 16: النحل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-06-2011, 06:02 PM

(۶۱)اور اگر اللہ لوگوں کو ان کے ظلم پر( فوراً) پکڑتا تو زمین پر کسی جاندار۸۳؂ کو نہ چھوڑتا۔ لیکن وہ انہیں ایک وقت مقرر تک مہلت دیتا ہے ۔ پھر جب ان کا وقت مقرر آ جاتا ہے تو نہ ایک گھڑی پیچھے رہ سکتے ہیں اور نہ ایک گھڑی آگے ۔۸۴؂

(۶۲)وہ اللہ کے لیے وہ چیزیں ٹھہراتے ہیں جو اپنے لیے ناپسند کرتے ہیں ۸۵؂ اور ان کی زبانیں جھوٹا دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کے لیے بھلائی ہی بھلائی ہے ۔۸۶؂ ان کے لیے تو لازماً آگ ہے ۔ وہ اسی میں چھوڑدے ئے جائیں گے ۔۸۷؂

(۶۳)اللہ کی قسم!۸۸؂ تم سے پہلے بھی ہم نے کتنی ہی امتوں کی طرف رسول بھیجے تھے تو شیطان نے لوگوں کو ان کے کرتوت خوشنما کر دکھائے ۔اور آج وہی ان کا رفیق ہے ۔۸۹؂ ان لوگوں کے لیے تو دردناک عذاب ہے ۔

(۶۴)ہم نے یہ کتاب تم پر اسی لیے اتاری ہے کہ جن باتوں میں یہ اختلاف کررہے ہیں ان کی حقیقت ان پر واضح کر دو۔۹۰؂ اور یہ ہدایت اور رحمت ہے ان لوگوں کے لیے جو ایمان لائیں ۔

 

(#18)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 16: النحل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-06-2011, 06:02 PM

(۶۵) اللہ نے آسمان سے پانی برسایا اور اس سے زمین کو جو مردہ ہو گئی تھی زندہ کر دیا۔۹۰؂ بلا شبہ اس میں نشانی ہے ۹۲؂ ان لوگوں کے لیے جو سنتے ہیں ۔۹۳؂

(۶۶)اور تمہارے لیے چوپایوں میں بھی سبق موجود ہے ۔۹۴؂ ہم ان کے پیٹ سے فضلہ اور خون کے درمیان سے خالص دودھ تمہیں پلاتے ہیں جو پینے والوں کے لیے خوشگوار ہوتا ہے ۔۹۵؂

(۶۷)اور کھجوروں اور انگوروں کے پھلوں سے تم نشہ آور چیز بھی بنالیتے ہو اور اچھا رزق بھی حاصل کرتے ہو۹۶؂ بلاشبہ اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔۹۷؂

(۶۸)اور تمہارے رب نے شہد کی مکھی پر الہام کیا کہ پہاڑوں میں ‘درختوں میں اور چھتوں میں جن کو لوگ بلند کرتے ہیں چھتے بنا۔۹۸؂

 

(#19)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 16: النحل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-06-2011, 06:03 PM

(۶۹) پھر ہر طرح کے پھلوں کارس چوس۹۹؂ اور اپنے رب کی ہموار کی ہوئی راہوں پر چل۔۱۰۰؂ اس کے پیٹ سے مختلف رنگتوں کا ایک مشروب نکلتا ہے ۔۱۰۱؂ جن میں لوگوں کے لیے شفاء ہے ۔۱۰۲؂ یقینا اس میں نشانی ہے ۱۰۳؂ ان لوگوں کے لیے جو غور وفکر کرتے ہیں ۔

(۷۰)اللہ ہی نے تم کو پیدا کیا پھر وہی تم کووفات دیتا ہے ۔ اور تم میں سے کسی کو بدترین عمر کو پہنچادیا جاتا ہے کہ جاننے کے بعد کچھ نہ جانے ۔بلاشبہ اللہ ہی سب کچھ جانے والا اور بڑی قدرت والا ہے ۔۱۰۴؂

(۷۱)اور اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق میں برتری دی ہے تو جن کو برتری دی ہے وہ اپنا رزق اپنے غلاموں کی طرف پھیرنے والے نہیں کہ وہ اس میں برابر ( کے حصہ دار) ہوجائیں ۔۱۰۵؂ پھر کیا یہ لوگ اللہ کی نعمتوں کا انکار کرتے ہیں ؟۱۰۶؂

 

(#20)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 16: النحل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-06-2011, 06:03 PM

(۷۲)اللہ نے تمہارے لیے تم ہی میں سے بیویاں بنائیں ۔۱۰۷؂ اور تمہاری بیویوں سے بیٹے اور پوتے پیدا کئے اور تمہیں پاکیزہ رزق عطا کیا۔ پھر کیا یہ لوگ باطل پر اعتقاد رکھتے ہیں اور اللہ کے احسان کو نہیں مانتے ؟۱۰۸؂

(۷۳) اور اللہ کو چھوڑ کر ان کی پرستش کرتے ہیں جو اس بات کا کوئی اختیار نہیں رکھتے کہ انہیں آسمانوں اور زمین سے رزق دیں ۔ یہ بات ہرگز ان کے بس میں نہیں ہے ۔

(۷۴) تو(دیکھو) اللہ کے لیے مثالیں نہ گڑھو۔ اللہ جانتا ہے تم نہیں جانتے ۔۱۰۹؂

(۷۵)اللہ ایک مثال بیان فرماتا ہے ۔۱۱۰؂ ایک غلام ہے ( دوسرے کا)مملوک جو کوئی اختیار نہیں رکھتا۔اوردوسرا شخص وہ جس کو ہم نے اپنی طرف سے اچھا رزق دیا ہے اور اس میں سے وہ پوشیدہ اور علانیہ خرچ کرتا ہے ۔ کیا یہ دونوں یکساں ہیں ؟۱۱۱؂ حمد اللہ ہی کے لیے ہے مگر اکثر لوگ انتے نہیں ہیں ۔۱۱۲؂

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
دعوت

« Previous Thread | Next Thread »

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ life Quran 98 08-13-2012 02:23 AM
دعوت القرآن/سورۃ 1:الفاتحۃ life Quran 7 08-13-2012 02:23 AM
دعوت القرآن/سورۃ 8:الانفال life Quran 90 08-13-2012 02:11 AM
دعوت القرآن/سورۃ 9:التوبۃ life Quran 180 08-13-2012 02:11 AM
دعوت القرآن/سورۃ 15:الحجر life Quran 61 08-13-2012 02:08 AM


All times are GMT +5. The time now is 02:21 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG