Quotes !! Here You Can Share Ur Favourite Quotes !! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
|
|
||||
بیٹیوں کا نصیب -
>>
Show Printable Version
Email this Page
02-11-2018, 03:34 PM
اکثر لوگوں کو کہتے سنا اور بارہا پڑھا ـــ "بیٹی بہت پیاری ہوتی ہے مگر ان کے نصیبوں سے ڈر لگتا ہے"
مگر کیوں لگتا ہے ـ ـ ـ؟؟؟؟ کیا بیٹے اور بیٹیوں کا نصیب الگ الگ لکھا جاتا ــ ؟ کیا بیٹے اپنا نصیب سونے کے قلم سے لکھوا کر لاتے ہیں اور خوشیوں کے ہنڈولے جھولتے ہیں؟؟؟؟ یقیناً نہیں ـــ دُکھ ، درد، تکلیفیں ـ ایک بیٹے کے نصیب میں بھی تو ہو سکتی ہیں ــ اور ہوتی بھی ہیں ــ اچھا ـــ تو بیٹی کا نصیب دوسرے مرد سے جڑا ہوتا اور پتہ نہیں وہ مرد کیسا ہو ـ خوش رکھ سکے یا نہیں ــ تو ایک مرد کی زندگی میں آنے والی بد قماش یا بری عورت اس کی زندگی کو بھی تو عذاب بنا دیتی ہے ــ ہے ناں؟ ـ ہاں مرد مضبوط ہوتا ہے ــ کافی کچھ برداشت کر جاتا ہے ـ مرد آزاد ہوتا ہے عورت کی نسبت اس کے لئے فیصلہ کر لینا آسان ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی اس کی زندگی متاثر ہوتی ہے ــ اور بات اگر نصیب پہ ہی آتی ہے تو بیٹی ہو یا بیٹا ـــ لڑکی ہو یا لڑکا دونوں کے نصیب اللّہ پاک ہی لکھتا ہے ــ اللّہ پاک تو دونوں پہ اپنا فضل فرماتا ہے ــ پھر ہم اللّہ پہ بھروسہ کیوں نہیں کر پاتے ــ ہم کیوں بیٹی کے ہی نصیب سے ڈرتے ہیں ــ ہم کیوں دنیا میں بیٹی کے ہونے کو بوجھ سے تعبیر کرتے ہیں؟ نہیں بیٹی رحمت ہے ، وہ زحمت نہیں ہو سکتی ــ اسے زحمت بنانے والے ــ اسے بوجھ بنانے بھی ہم ہی تو ہیں ــ مجھے لگتا ہے جب ہم معاشرے میں پلنے بڑے ہونے والے بیٹوں کی تربیت مضبوط نہیں کرتے تو ہم بیٹیوں کے نصیب سے ڈرنے لگتے ہیں۔
|
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
نصیب, کا |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال بچوں کیلئے نقصان | Rania | Health & Care | 2 | 02-19-2015 02:35 AM |
♻ایک ماں کی اپنی بیٹی کیلئے 10 نصیحتیں | bint-e-masroor | Say For Islam | 1 | 10-30-2014 02:59 PM |
جاپانی فٹبال میں تعصب کی ہوا | karwanpak | Sports | 2 | 03-19-2014 11:49 AM |
بیٹیوں کی شخصیت سازی میں باپ کا کردار | pakeeza | Miscellaneous | 9 | 07-08-2013 02:23 AM |
صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا | ROSE | Islamic Poetry | 8 | 08-26-2011 12:32 AM |