Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#51)
|
|
|||
Re: ضرورت کے بغیر سوال کرنے کی مذمت کا بیان -
>>
Show Printable Version
Email this Page
08-22-2012, 12:39 AM
باب 64 شکر گزار مالدارکی فضیلت اورشکر گزار مالدار وہ ہے جو جائز طریقوں سے مال حاصل کرتا ہے اور جہاں خرچ کرنے کا حکم ہے، وہاں خرچ کرتا ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ''پس جس شخص نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں دیا اور اللہ تعالیٰ سے ڈرا اور اچھی بات کی تصدیق کی ہم اسے آسان راستے (جنت) کی توفیق دیں گے۔'' (سورة اللیل: 5۔7)۔ اور فرمایا: ''اور جو بڑا پرہیزگار ہے اسے جہنم سے بچا لیا جائے گا، جو اپنا مال پاکیزگی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے اور کسی کا اس پر احسان نہیں ہے کہ جس کا بدلہ دیا جائے۔ صرف اپنے رب اعلیٰ کی رضامندی کے لیے خرچ کرتا ہے اور یقیناً عنقریب وہ خوش ہوجائے گا۔'' (سورةاللیل:17۔21)
|
Sponsored Links |
|
(#52)
|
|
|||
Re: ضرورت کے بغیر سوال کرنے کی مذمت کا بیان -
>>
Show Printable Version
Email this Page
08-22-2012, 12:39 AM
اور فرمایا: ''اگر تم صدقات ظاہر کرکے دو تب بھی اچھا ہے اور اگر تم چھپا کردو اور فقراء کو دو تو یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے اور وہ تم سے تمہاری برائیاں دور کردے گا اور اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال سے باخبر ہے۔'' (سورةالبقرة:271) اور فرمایا: ''تم اس وقت تک نیکی حاصل نہیں کرسکتے جب تک تم اپنی پسندیدہ چیزیں (اللہ تعالیٰ کی راہ میں) خرچ نہیں کرو گے اور تم جو کچھ بھی خرچ کرتے ہو اللہ تعالیٰ یقیناً اسے جانتا ہے۔'' (سورةآل عمران:92) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔
|
(#53)
|
|
|||
Re: ضرورت کے بغیر سوال کرنے کی مذمت کا بیان -
>>
Show Printable Version
Email this Page
08-22-2012, 12:39 AM
حدیث نمبر 571 حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''صرف دو آدمیوں پر رشک کرنا جائز ہے: ایک وہ آدمی جسے اللہ تعالیٰ نے مال عطا فرمایا اور پھر اسے راہ حق میں خرچ کرنے کی توفیق سے نوازا اور دوسرے وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا فرمائی، وہ اس کے ساتھ فیصلہ کرتا ہے اور اسے دوسروں کو بھی سکھاتا ہے۔'' (متفق علیہ) توثیق الحدیث کے لیے حدیث نمبر (544) ملاحظہ فرمائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔
|
(#54)
|
|
|||
Re: ضرورت کے بغیر سوال کرنے کی مذمت کا بیان -
>>
Show Printable Version
Email this Page
08-22-2012, 12:39 AM
حدیث نمبر 572 حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''صرف دو آدمیوں پر رشک کرنا جائز ہے: ایک اس آدمی پر جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید (کا علم) عطا فرمایا اور وہ آدمی رات کے اوقات میں اور دن کے اوقات میں اس (قرآن مجید) کے ساتھ قیام (عمل) کرتا ہے اور دوسرا وہ آدمی جسے اللہ تعالیٰ نے مال عطا فرمایا ہے اور وہ رات اور دن کے اوقات میں اسے خرچ کرتا ہے۔'' (متفق علیہ) توثیق الحدیث: أخرجہ البخاری (439۔فتح)، و مسلم (815) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔
|
(#55)
|
|
|||
Re: ضرورت کے بغیر سوال کرنے کی مذمت کا بیان -
>>
Show Printable Version
Email this Page
08-22-2012, 12:39 AM
حدیث نمبر 573 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مہاجرین میں سے غریب صحابہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے عرض کیا: "مالدار لوگ تو بلند درجے اور ہمیشہ رہنے والی نعمتیں لے گئے۔" آپ نے فرمایا: ''وہ کیسے؟'' انہوں نے بتایا کہ وہ نماز پڑھتے ہیں جیسے ہم پڑھتے ہیں، وہ روزے رکھتے ہیں جسے ہم رکھتے ہیں، وہ صدقہ کرتے ہیں لیکن ہم (صاحب استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے) صدقہ نہیں کرتے اور وہ غلام آزاد کرتے ہیں ہم نہیں کرتے۔" رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤ ں جس کے کرنے سے تم اپنے سے سبقت لے جانے والوں کو پالو اور اپنے بعد والوں سے تم سبقت لے جاؤ۔ اور تم سے زیادہ فضیلت والا کوئی نہیں ہوگا سوائے اس شخص کے جو تمہارے جیسا عمل کرے؟'' انہوں نے کہا: "کیوں نہیں اے اللہ کے رسول!" (وہ عمل ضرور بتائیں) آپ نے فرمایا: ''تم ہر نمازکے بعد 33 33 مرتبہ سبحان اﷲ، الحمداﷲ اور اﷲاکبر پڑھ لیا کرو۔'' پس (کچھ دنوں کے بعد) مہاجرین میں سے وہ غریب لوگ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: "اللہ کے رسول! ہمارے مالدار بھائیوں کو بھی ہمارے عمل کے بارے میں پتا چل گیا ہے اور انہوں نے بھی اس وظیفے کو کرنا شروع کردیا ہے۔" پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''یہ تو اللہ تعالیٰ کا فضل ہے وہ جسے چاہتا ہے عطا فرما دیتا ہے۔'' (متفق علیہ) یہ الفاظ مسلم کی روایت کے ہیں۔ توثیق الحدیث: أخرجہ البخاری (3252۔فتح)، و مسلم (595)
|
(#56)
|
|
|||
Re: ضرورت کے بغیر سوال کرنے کی مذمت کا بیان -
>>
Show Printable Version
Email this Page
10-31-2012, 03:28 PM
|
Bookmarks |
Tags |
بغیر, بیان, سوال, مذمت, کا, کرنے, کی, کے |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
کھیرا وزن کم کرنے والوں کے لئے بہترین غذا | ROSE | Health & Care | 5 | 06-03-2013 11:37 PM |
چین میں قوس قزح کے رنگ بکھیرتا دل کش غار | ~ Sanam Khan ~ | Pics And Images | 5 | 12-09-2011 11:03 AM |
اکیلے پن کی اذیتوں کو شمار کرنا بھی سیکھ لو | ROSE | Great Urdu Poets&Poetry | 5 | 09-14-2011 08:31 PM |
جب چھڑا تذکرہ میرے سرکار کا میرے دل میں نہا | ROSE | Islamic Poetry | 5 | 08-26-2011 06:43 AM |
مفتی عبد الرؤف سکھروی / ڈاکٹر ذاکر نائیک | PRINCE SHAAN | Islamic Issues And Topics | 1 | 08-03-2011 08:25 AM |