Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
|
|
|||
*شوال کے چھ روزے * -
>>
Show Printable Version
Email this Page
08-29-2012, 12:35 AM
*شوال کے چھ روزے * ماشاءاللہ ۔۔۔ نیکیوں کے موسم بہار ، رمضان المبارک کے اختتام کے ساتھ ہی ثواب کا بے شمار خزانہ حاصل کرنے کی ایک اور زبردست آفر۔۔۔۔ شوال کے چھ روزوں کی صورت میں آن پہنچی ہے۔۔۔ جی ہاں۔۔۔ آقا علیہ الصلاہ والسلام کے فرمان فرحت نشان کے مطابق جو شخص رمضان المبارک کے روزوں کے بعد شوال کے مہینے میں بھی چھ روزے رکھے گا وہ ایسے ہے جیسا کہ اس نے سارا سال روزے رکھے اور ایک روایت کے مطابق وہ ایسا ہے جیسے اس نے ہمیشہ روزے رکھے۔۔۔ سبحان اللہ۔۔۔ ان دونوں روایتوں کی جو تطبیق ہماری سمجھ میں آتی ہے وہ کچھ یوں ہے کہ اللہ عزوجل نے اس امت مرحومہ پر حضور علیہ الصلاہ والسلام کے صدقے میں کرم فرما کر یہ ارشاد فرمایا ہے کہ من جاء بالحسنہ فلہ عشر امثالھا ، ومن جاء باالسیئہ فلا یجزٰی الا مثلھا۔۔۔ کہ جو ایک نیکی لے کر آئے گا اس کے لئے اس جیسی دس نیکیوں کا اجر ہے ، اور جو ایک برائی لے کر آئے گا اس کو اسی ایک برائی کا بدلہ دیا جائے گا۔۔۔۔ تو اس حساب سے رمضان المبارک کے تیس روزوں کو جب دس سے ضرب دیں گے تو وہ تین سو بن جائیں گے اور پھر شوال کے چھ روزے اسی حساب سے ساٹھ روزوں کے برابر ہوں گے۔۔۔ تو یہ ٹوٹل تین سو ساٹھ روزے ہجری سال کے تین سو ساٹھ دنوں کے برابر ہو گئے تو آقا علیہ الصلاہ والسلام کا فرمان جنت نشان پورا ہوا کہ وہ شخص ایسا ہے جیسے کہ اس نے سارا سال روزے رکھے۔۔۔ تو اب جو شخص ہر سال یہ عمل دوہرائے گا تو ہر سال اس کو پورا سال روزے رکھنے کا ثواب ملے گا تو وہ ایسا ہی ہے جیسا کہ اس نے ہمیشہ روزے رکھے۔۔۔ سبحان اللہ۔۔۔ پھر کرم پر کرم یہ ہے کہ رمضان المبارک میں تو تیس روزے مسلسل رکھنا تھے لیکن شوال کے روزوں میں چھوٹ مل گئی کہ ایک ایک دو دو کر کے یا جس طرح سہولت ہو رکھ سکتے ہیں۔ بس شوال کے مہینے میں چھ روزے پورے کرنے ہیں۔۔۔ لیکن افضل یہی ہے کہ جتنا جلدی ہو سکے چھ روزے مکمل کر لیں۔۔۔ وہ بہنیں جن کے کچھ روزے رمضان المبارک میں ایام ( پیریئڈز ) کی وجہ سے قضا ہو جاتے ہیں وہ پہلے اپنے رمضان کے روزوں کی قضا کریں۔۔۔ اور اگرانہی روزوں میں شوال کے روزوں کی بھی نیت کر لیں تو اللہ عزوجل کی رحمت کاملہ سے بعید نہیں کہ وہ ان کو شوال کے روزوں کا بھی اجر عطا فرما دیں۔ لیکن بہتر یہی ہے کہ شوال کے روزے الگ سے رکھے جائیں۔۔۔ یہاں ایک لطیف نکتہ عرض کر دوں کہ آقا علیہ الصلاہ والسلام کے ایک فرمان جنت نشان کے مطابق جو شخص کسی عمل پر کار بند ہوتا ہے یعنی ہمیشہ وہ عمل کرتا ہے تو اگر کبھی بیماری یا سفر یا کسی عذر کی وجہ سے ناغہ ہو جائے تو بھی اس عمل کا ثواب اس کے اعمال نامے میں لکھ دیا جاتا ہے۔۔۔ سبحان اللہ۔۔۔ اور ایک اور جگہ ارشاد فرمایا کہ نیت المومن خیر من عملہ۔۔۔ مومن کی نیت اس کے عمل سے اچھی ہوتی ہے۔۔۔ اب اگر ہم یہ نیت کر لیں کہ اگر اللہ عزوجل ہمیں سیکڑوں سال بلکہ لاکھوں ، کروڑوں سال زندہ اور سلامت رکھے ( کہ وہ تو ہر شے پر قادر ہے ) تو ہم ہر سال رمضان کے روزوں کے ساتھ شوال کے بھی روزے رکھا کریں گے۔۔۔ اور پھر اس نیت پر ہمیشہ کار بند رہ کر ہر سال یہ روزے رکھیں۔۔۔ تو دس، بیس، پچاس سال بعد جب کبھی ہم مر جائیں گے تو موت سے بڑا عذر ہمارے لئے کیا ہو سکتا ہے کہ جس کی وجہ سے ہم یہ روزے نہ رکھ پائیں۔۔۔ تو آقا علیہ الصلاہ والسلام کے سچے وعدے کے مطابق ہم اللہ عزوجل سے یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ ہمیں قیامت تک ہمیشہ روزہ رکھنے والوں کا ثواب اپنے فضل و کرم سے عطا فرماتا رہے گا۔ ان شاءاللہ عزوجل ۔۔۔ کہ اس کا فرمان ہے۔۔۔ ورحمتی وسعت کل شئی۔۔۔۔ میری رحمت ہر شے سے وسیع ہے۔۔۔۔ تو مجھے امید ہے کہ میرے تمام بھائی اور بہنیں اس سنہری موقعے سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے اور شوال کے چھ روزے رکھ کر پورا سال روزہ رکھنے کا ثواب حاصل کریں گے۔۔۔ اور ہر سال یہ عمل دوہرا کر ہمیشہ کے روزہ رکھنے والوں کی طرح ہو جائیں گے۔۔۔ اور بشرط زندگی قیامت تک یہ عمل کرنے کی نیت کر کے اپنی نیت کے اخلاص کے مطابق موت کے بعد بھی قیامت تک اس عمل کا ثواب پاتے رہیں گے۔۔۔ ان شاءاللہ عزوجل۔۔۔ صلائے عام ہے یاران نکتہ داں کے لئے۔۔۔
|
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
روزے, شوال, چھ, کے |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
اللہ تعالی اس شخص کے چہرے کو تروتازہ رکھے | ROSE | Hadees Shareef | 5 | 09-09-2012 05:43 PM |
,,,,,,,,,,,,, قیامت کے روز الله تعالیٰ کچھ لوگوں کو چی | ROSE | Hadees Shareef | 6 | 08-16-2012 03:59 PM |
قیامت کے روز الله تعالیٰ کچھ لوگوں کو چیون | ROSE | Hadees Shareef | 8 | 08-08-2012 11:17 AM |
شاہ وی گلیاں وچ رُلدے ویکھے | life | Punjabi Poetry | 4 | 06-01-2012 01:50 AM |
!~!~! یہ زُلف اگر کھل کے بکھر جائے تو اچّھا !~!~! | CaReLeSs | Urdu Writing Poetry | 17 | 11-30-2011 12:46 AM |