MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - Slimjet Windows K Liye Aik Taqatwar Browser
View Single Post
(#1)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
pix320 Slimjet Windows K Liye Aik Taqatwar Browser - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-06-2015, 12:27 PM

سِلم جیٹ، ونڈوز کے لیے ایک طاقت ور براؤزر



سبھی کو ایک ایسے براؤزر کی ضرورت ہوتی ہے جو تیز رفتار ہو، اس میں ویب سائٹس جلد کھلیں اور اس میں کئی مفید فیچرز موجود ہیں۔ ان تمام خصوصیات پر پورا اُترتا ہے
’’سِلم جیٹ‘‘
(Slimjet)
براؤزر۔ اس میں بِلنک
(Blink)
انجن استعمال کیا گیا ہے جو کہ تیز رفتار براؤزنگ کو ممکن بناتا ہے۔ اسے آپ کسی بھی براؤزر کے متبادل کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ فائرفوکس ہو یا گوگل کروم آپ اس کا مقابلہ کسی بھی ةبراؤزر سے کر سکتے ہیں۔ سلم جیٹ کے فیچرز کا تذکرہ کیا جائے تو ان کی ایک لمبی فہرست ہے، آئیے آپ کو اس کے چند چیدہ چیدہ فیچرز کے بارے میں بتاتے ہیں۔

فیس بک شیئرنگ کی شمولیت

آج کل چونکہ ہم ہر وقت فیس بک پر کچھ نہ کچھ شیئر کرتے رہتے ہیں، اس لیے اس میں پہلے سے فیس بک بٹن شامل کیا گیا ہے، تاکہ آپ کوئی بھی ویب پیج یا تصویر فوراً ہی فیس بک پر شیئر کر سکیں۔

فوٹو ایڈیٹنگ

اس میں فوٹو ایڈیٹر بھی موجود ہوتا ہے، کوئی بھی تصویر اپ لوڈ کرنے سے پہلے آپ اس پر خوبصورت ایفیکٹس اور فریم بھی لگا سکتے ہیں



اپ لوڈ کرنے کے لیے تصویر ری سائز

تصویریں کہیں بھی اپ لوڈ کرنے میں زیادہ وقت اس لیے لیتی ہیں کہ ان کا سائز بہت زیادہ ہوتا ہے، لیکن سلم جیٹ براؤزر میں آپ ایک سائز منتخب کر سکتے ہیں، اس کے بعد جب بھی تصویر اپ لوڈ کریں گے وہ خود بخود ری سائز کر دی جائے گی۔

وڈیو ڈاؤن لوڈنگ

اس براؤزر میں یوٹیوب سے وڈیوز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ آپ کسی بھی وڈیو سے صرف آڈیو بطور MP3 بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

ایکسٹینشن، پلگ اِن، تھیم سپورٹ

اس براؤزر میں کروم براؤزر کے ایکسٹینشن، پلگ اِن اور تھیم کی سپورٹ بھی موجود ہے۔ یعنی کروم کے لیے تیار کیے گئے ایکسٹینشن آپ اس براؤزر میں بھی انسٹال کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اس میں فارم بھرنے، زبانوں کے ترجمے، ویب لنکس کو مختصر بنانا یعنی لنک شارٹنر اور موسم کا احوال جیسے کئی بہترین فیچرز موجود ہیں۔

دستیابی: مفت
مطابقت: ونڈوز، لینکس

ڈاؤن لوڈ کریں

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links