MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - Daily Ayat....(Suraah)
View Single Post
(#10)
Old
Aadii~ Aadii~ is offline
Aadii~
 


Posts: 1,333
My Photos: ()
Country:
Join Date: Jul 2011
Gender: Male
Default Re: Daily Ayat....(Suraah) - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-15-2012, 05:27 PM

اور جب انہیں کہا جاتا ہے کہ ملک میں فساد نہ ڈالو تو کہتے ہیں کہ ہم ہی تو اصلاح کرنے والے ہیں
12. خبردار بے شک وہی لوگ فسادی ہیں لیکن نہیں سمجھتے
13. اور جب انہیں کہا جاتا ہے ایمان لاؤ جس طرح اور لوگ ایمان لائے ہیں تو کہتے ہیں کیا ہم ایمان لائیں جس طرح بے وقوف ایمان لائے ہیں خبردار وہی بے وقوف ہیں لیکن نہیں جانتے
14. اور جب ایمانداروں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے اور جب اپنے شیطانوں کے پاس اکیلے ہوتے ہیں تو کہتے ہیں ہم توتمہارے ساتھ ہیں ہم تو صرف ہنسی کرنے والے ہیں
15. الله ان سے ہنسی کرتا ہے اور انہیں مہلت دیتا ہے کہ وہ اپنی گمراہی میں حیران رہیں
16. یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدی سو ان کی تجارت نے نفع نہ دیا اور ہدایت پانے والے نہ ہوئے
17. ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے آگ جلائی پھر جب آگ نے اس کے آس پاس کو روشن کر دیا تو الله نے ان کی روشنی بجھا دی اور انہیں اندھیروں میں چھوڑا کہ کچھ نہیں دیکھتے
18. بہرے گونگے اندھے ہیں سو وہ نہیں لوٹیں گے