MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - Imran Khan Full Speech In Sheikh Rasheed Jalsa Rawalpindi | 13 August 2017
View Single Post
(#4)
Old
Gohar Fatima Gohar Fatima is offline
 


Posts: 97
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2015
Location: Karachi
Gender: Female
Default Re: Imran Khan Full Speech In Sheikh Rasheed Jalsa Rawalpindi | 13 August 2017 - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-04-2017, 03:19 PM

Pakistan News
اسلام آباد: عمران خان کے خلاف نااہلی کیس پر سپریم کورٹ میں دلائل مکمل

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بنی گالا اراضی بے نامی ہو بھی تو اصل مالک جمائما تھی، صرف چھ اعشاریہ ۵ فیصد رقم کی ٹریل ثابت نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بینچ تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ اور عمران خان کی نااہلی کی درخواست کی سماعت کر رہا ہے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نیازی سروسز لندن فلیٹ کا ٹیکس بچانے کے لیے بنائی گئی، اس کے اکاؤنٹ میں عمران خان کی ذاتی رقم بھی آتی رہی جبکہ ۲۰۰۳ کے بعد اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی نہیں دی گئیں۔ درخواست گزار کے مطابق اکاؤنٹ میں موجود ۹۹ ہزار پاونڈ بھی ظاہر کرنے چاہیے تھے۔ درخواست گزار مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پیش کی گئی دستاویزات شکوک وشبہات سے بالاتر ہونا چاہیے تھیں، دستاویزات مشکوک ہیں، 2خطوط پیش کیے گئے جن کے دستخط آپس میں مل نہیں رہے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سماعت پر بھی یہ اعتراض سن کرنوٹ کرلیا تھا، درخواست گزار کا موقف ہے دستاویزات جعلی ہیں، ٹیکس نمبرز اور دستخط کے ساتھ ساتھ دیگر غلطیاں بھی ہیں۔ اکرم شیخ نے کہا کہ کوئی بھی وکیل ایسی دستاویزات سپریم کورٹ کے سامنے پیش نہیں کرسکتا، آپ کے سامنے دستاویزات رکھنےکا مطلب ہے خوب چھلنی سے گزار کر رکھا گیا، یہ امید نہیں کی جاسکتی تھی کہ دستاویزات مشکوک ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تسلیم کیا کہ ۷۹ ہزار پاؤنڈ بنی گالا کے آرکیٹیکٹ کو دیے، ایک ایسا ڈیزائن جو منظور بھی نہیں اور مسترد کردیا گیا، یہ بہت بھاری رقم ہے ،یہ ہے وہ بلیک منی، بنی گالا کے اسٹرکچر پر خرچ رقم کا حساب کتاب بھی نہیں۔ تاہم اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کا کیس آف شور کمپنی تک محدود ہے۔ جسٹس عمر عطا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے ہمیں اکاؤنٹنٹ سمجھ رکھا ہے؟ آپ میاں بیوی کی چھوٹی چھوٹی چیزیں یہاں لاکر کررکھ دیتے ہیں۔ اس پر حنیف عباسی کے وکیل نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ سر تسلیم خم ہے، میں آپ سے ایسا کوئی کام نہیں لے سکتا، غیر ضروری چیزیں نہیں دہراؤں گا، میرا کیس عمران خان کی ٹیکس ادائیگی کا نہیں اثاثے ظاہر نہ کرنے کا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان نے تین ٹرانزیکشنز ثابت کردی ہیں، صرف مئی میں آنے والی رقم ثابت نہیں ہوسکی۔ بعدازاں عدالت نے عمران خان کے خلاف نااہلی کیس پر دلائل مکمل کرلیے۔ کل جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوگی۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ اور نامعلوم ذرائع سے بنی گالا کی رہائش گاہ کی خریداری پر درخواست دائر کی گئی جس میں عدالت سے عمران خان کی نااہلی کی استدعا کی گئی ہے

Taza Tareen News

 



English News, Pakistan News, Balochistan News, Punjab News, KPK News, World News