MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - اے جانِ جاں، سب ہار دیا
View Single Post
(#1)
Old
PRINCE SHAAN PRINCE SHAAN is offline
 


Posts: 7,688
My Photos: ()
Country:
Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Gender: Male
rose اے جانِ جاں، سب ہار دیا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-23-2016, 06:54 AM






اے جانِ جاں، سب ہار دیا


اِس بار تو دل کی بازی میں اے جانِ جاں، سب ہار دیا
زر ہار دیا، سر ہار دیا، ظاہر پہناں، سب ہار دیا


جب عشقِ حقیقی نے دل کے دروازے پر آ دستک دی
جاں سحر زدہ سی اُٹھ بیٹھی جو کچھ تھا جہاں، سب ہار دیا


جب عشق نے پوچھا چپکے سے "چلنا ہے تو چل، اب دیر نہ کر"
میں ننگے پاؤں دوڑ پڑی، پوچھا نہ "کہاں؟" سب ہار دیا


اب تیرے در پر رونا ہی اس دل کو تسلی دیتا ہے
وہ رونق میلے دنیا کے وہ عشق بُتاں سب ہار دیا


ہو عشق بھی اور خوداری بھی دنیا کی متاع ہو پیاری بھی
یہ طرز نہیں اک عاشق کے شایان شاں سب ہار دیا


جب ہم بھی ترے اور جاں بھی تری پھر بھاؤ تاؤ ٹھیک نہیں
اور عشق کوئی بیوپار نہیں سو سود و زیاں سب ہار دیا


اللہ کی طلب کے دعوؤں میں لفاظی ایک ’’فضولی‘‘ ہے
تصدیق عمل سے کی جس نے کھولی نہ زباں سب ہار دیا


اک آن سے اُس نے پوچھا تھا کیا ہار کی بازی کھیلو گی؟
میں نعرہ مار کے بول اُٹھی ’’ہاں ہاں مری جاں سب ہار دیا


 


Last edited by PRINCE SHAAN; 08-16-2016 at 11:56 PM..
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links