MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - ~[ خزاں میں جب ہے یہ اپنا عالم، بہار آیی تو کیا
View Single Post
(#1)
Old
CaReLeSs CaReLeSs is offline
 


Posts: 16,486
My Photos: ()
Country:
Join Date: Aug 2010
Gender: Male
Default ~[ خزاں میں جب ہے یہ اپنا عالم، بہار آیی تو کیا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-27-2011, 01:29 AM

نہ تاب مستی، نہ ھوش ہستی، کہ شکر نعمت ادا کریں گے
خزاں میں جب ہے یہ اپنا عالم، بہار آیی تو کیا کریں گے

ہر ایک غم کو فروغ دے کر یہاں تک آراستہ کریں گے
وہی جو رہتے ہیں دور ہم سے، خود اپنی آغوش وا کریں گے

جدھر سے گزریں گے سرفروشانہ کارنامے سنا کریں گے
وہ اپنے دل کو ہزار روکیں مری محبت کو کیا کریں گے

نہ شکر غم زیر لب کریں گے نہ شکوہء برملا کریں گے
جو ہم پہ گزرے گی دل ہی دل میں کہا کریں گے سنا کریں گے

یہ ظاہری جلوہ ہایے رنگیں فریب کب تک دیا کریں گے
نظر کی جو کر سکے نہ تسکیں وہ دل کی تسکین کیا کریں گے

وہاں بھی آہیں بھرا کریں گے، وہاں بھی نالے کیا کریں گے
جنھین ہے تجھ سے ہی صرف نسبت وہ تیری جنت کو کیا کریں گے

نہیں ہے جن کو مجال ہستی سوایے اس کے وہ کیا کریں گے
کہ جس زمیں کے ہیں بسنے والے اسی کو رسوا کیا کریں گے

ہم اپنی کیوں طرز فکر چھوڑیں ہم اپنی کیوں وضع خاص بدلیں
کہ انقلابات نو بہ نو تو ہوا کیے ہیں ہواکریں گے


 



I'M Not Really A BaD InfLuence
But IN YouR CasE
I'LL MaKe n EXCETION


Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links