MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - اسلام
Thread: اسلام
View Single Post
(#1)
Old
nazeer1 nazeer1 is offline
 


Posts: 648
My Photos: ()
Country:
Join Date: Nov 2014
Gender: Male
Default اسلام - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   01-06-2016, 05:49 PM

اسلام کا یہ فلسفہ ہمیں یہ بتاتا ہے کہ پہلا انسان عقل اور شعور کے ساتھ پیدا کیا گیاتھا وہ صحیح اور غلط کو سمجھ سکتا تھا ۔ آج مغرب کے سائنسدانوں نے یہ نظریہ گھڑا ہے کہ انسان جانور یعنی بندر سے ارتقا کرتے کرتے موجودہ شکل میں پہنچا ہے یہ باطل نظریہ ہے۔اگر بفرض محال مغربی سائنسدانوں کی یہ بات مان بھی لی جاتی ہے تو کیا آگے ارتقائی عمل سے انسان کیابنے گا کیا واپس بندر یا ہاتھی بن جائے گا؟ نہیں نہیں انسان انسان تھااور انسان ہی رہے گا۔صاحبو! ہر دور کا انسان ان ہی انسانی باطل نظریات کے پیچھے پڑھ کر تباہی کے گھڑے تک پہنچتا رہا ہے اور آج بھی پہنچ چکاہے۔ ایسے ایسے ایٹمی اور کیمیائی ہتھیار بنا لیے گئے ہیں کہ ایک پل میں ساری دنیا کو ملیا میٹ کردیں۔
آج ہر طرف اپنے اقتدار اور انسانوں کو اپنا غلام اورباطل نظریات پر چلانے کے لیے خون میں ڈبو دیا ہے ایک خود کش انسان ہزاروں انسانوں کو بم پھاڑ کر موت کی نید سلا دیتا ہے انسانیت سسک رہی ہے۔انسانی باطل نظریات کے پیچھے پڑے انسان کو پھر اللہ کی ہدایت اور رہنمائی کی ضرورت ہے۔توبہ کادروازہ اللہ نے ہمیشہ کھلا رکھا ہے ۔ اللہ کے فرشتے پکار رہے ہیں،ہے کوئی ہدایات اور رہنمائی پانے والا؟ کافروں کو ایک طرف رکھ دو انہوں نے تو ہدایات اور رہنمائی کی طرف
رجوع نہیں کرنا بلکہ اپنے باطل نظریات پر عمل کرنا ہے جو سیدھاتباھی کی طرف جاتا ہے ویسے بھی قرآن کے مطابق ان کے لیے تو اللہ نے دوزخ بن رکھی ہے۔ مگراے دنیا کے مسلمانوں اللہ کی یہ بات پلے باندھ لو کہ دنیا کے ملکوں کی چلت پھرت تمھیں ہر گز دوکھے میں نہ ڈالے یہ تو چند روزہ ہے آخرت ہمیشہ کے لیے ہے۔ آخرت کا چنائو کرو اور پھر سے اللہ کے بندے بن جائو جیسے رسولۖاللہ کے زمانے میں، پھر خلفائے راشدین کے زمانے اور پھر بعد میں کے شروع کے زمانے میں تھے۔
اللہ نے تمھیں دینا میں بھی اقتدا ر بخشا تھا اور آخرت کا وعدہ تو تم ہی سے ہے۔ توبہ کرو پھر سے ویسے ہی مسلمان بن جائو۔دنیا رہنمائی کے لئے تمھاری طرف دیکھ رہی ہے۔ اللہ نے ہمارے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم پر ہدایات اور رہنمائی مکمل کر دی تھی تم اللہ کے رسولۖ کے نائب ہو۔ اللہ کا قرآن اور اللہ کے پیغمبرۖ کی سیرت تمھارے پاس موجود ہے اُس پر عمل کرکے کھویا ہو ا مقام پھر حاصل کر سکتے ہوں۔ اللہ کے پیغام کو یاد رکھوں غم نہ کرو تم ہی غالب رہو گے اگر تم مومن ہو۔ اس دور کے مسلمانوں کی مشکلات کا یہی ایک راستہ ہے اللہ ہمیں اپنی ہدایات اور رہنمائی پر پھر سے دے دے آمین

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links