MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - طالبان حملوں پرحکومت کارروائی کرے،الطاف
View Single Post
(#1)
Old
karwanpak karwanpak is offline
 


Posts: 264
My Photos: ()
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender: Male
Default طالبان حملوں پرحکومت کارروائی کرے،الطاف - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-22-2014, 03:07 PM

لندن (کاروان ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پشاوراورچارسدہ میں دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے حملوں شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت طالبان سے مذاکرات کر رہی ہے جبکہ طالبان خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں سکیورٹی فورسز، پولیس اور عام شہریوں پر مسلسل حملے اور بم دھماکے کر رہے ہیں۔

لندن سے اپنے ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی پرقابو پانے کے لئے طالبان سے مذاکرات کررہی ہے اور اس کو نہایت سودمند اور بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے جب کہ طالبان کی جانب سے خیبرپختونخوا اورقبائلی علاقوں میں سکئورٹی فورسزکی چوکیوں، تنصیبات، پولیس موبائلوں اورعام شہریوں پر مسلسل دہشت گردحملے اوربم دھماکے کئے جارہے ہیں، پولیس، ایف سی کے جوانوں اورعام شہریوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے خیبر پختونخوا کے شہروں پشاور اور چارسدہ میں دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا ان کارروائیوں کے باوجود حکومت نہ جانے کیوں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سے گریز کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی اور بم دھماکے کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

 



Pakistan news karwan.no
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links