MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - کڑی تھی دھوپ اور بے سائباں وہ کر گیا مجھ کو
View Single Post
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default کڑی تھی دھوپ اور بے سائباں وہ کر گیا مجھ کو - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   09-04-2011, 04:52 PM




کڑی تھی دھوپ اور بے سائباں وہ کر گیا مجھ کو
بھری دنیا تھی لیکن بے جہاں وہ کر گیا مجھ کو

کہاں کے رنج دے کر نیم جاں وہ کر گیا مجھ کو
کہ خود میرے لیے ہی رائیگاں وہ کر گیا مجھ کو

ضرورت تھی جہاں سب سے زیادہ ساتھ کی اس کے
اسی اک موڑ پر خالی مکاں وہ کر گیا مجھ کو

مرے سارے یقیں جھوٹے، مرے سارے گماں دھوکہ
ہر اک جائے اماں میں بے اماں وہ کر گیا مجھ کو

کھلے ہیں پھول اس کی یاد کے ہر سمت آنگن میں
بہاروں میں ہی کیوں وقفِ خزاں وہ کر گیا مجھ کو؟

 






Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links