MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - لاپتہ طیارہ: تاریخ کا بڑا سرچ آپریشن شروع
View Single Post
(#1)
Old
karwanpak karwanpak is offline
 


Posts: 264
My Photos: ()
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender: Male
Default لاپتہ طیارہ: تاریخ کا بڑا سرچ آپریشن شروع - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-18-2014, 03:34 PM

نیویارک(آن لائن)امریکی کمپنی کا کہنا ہے اس کے پانچ ہائی ڈیفنیشن سیٹلائٹس کے جاری کردہ 25 کروڑ 70 لاکھ تصاویر اور نقشوں کا اب تک 30 لاکھ افراد جائزہ لے چکے ہیں۔کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تاریخ کا سب سے بڑا سرچ آپریشن ہے۔دوسری جانب26 ممالک بھی اس جہاز کی کھوج میں ہیں اور پاکستان بھی اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔
دفترخارجہ کی ترجمان نے باور کرادیا ہے کہ اسلام آباد کوالالمپور کی ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔ریڈاراور کنٹرول ٹاورکی معلومات بھی فراہم کی جارہی ہیں اور اگر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتا تو ایمرجنسی نافذ ہوجاتی۔ پاک فضائیہ کے طیارے حرکت میں آجاتے ہیں لیکن گمشدہ ملائیشین پرواز کے معاملے میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔
چینی نیوز ایجنسی سے گفتگو میں دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ملائیشین حکام کی درخواست پر گمشدہ طیارے کی تلاش کے لئے ہر تعاون پر تیار ہیں۔ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ ہمارے ریڈاروں نے گمشدہ ملائیشین پرواز کے پاکستانی حدود میں داخلے کے کوئی سگنل موصول نہیں کئے۔ اس کے باوجود ملائیشیا کی درخواست پر پاکستان اپنے ریڈار اور ائیر ٹریفک کنٹرول سے حاصل معلومات فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔
اس سے پہلے برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ملائشین حکام گمشدہ طیارہ کو اغوا کرکے پاکستان، افغانستان کے قبائلی علاقے میں اتارے جانے اور طالبان پر شک کررہے ہیں۔افغان طالبان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان دونوں نے اس معاملے میں ملوث ہونے سے انکار کردیا ہے۔
بدقسمت طیارے کی تلاش میں نکلے امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس کڈ کو واپسی کے احکامات مل گئے ہیں، حکام کے مطابق لاپتا طیارے کی تلاش نہایت وسیع علاقے میں کی جارہی ہے اور امریکی بحری جہاز اتنے بڑے علاقے میں نہیں جاسکتا جبکہ پی 3 اور پی 8 ائیرکرافٹ تلاش جاری رکھیں گے۔

 



Pakistan news karwan.no
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links