MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - ~!! آنے لگی جو ہجر کی خوشبو وصال میں !!~.
View Single Post
(#1)
Old
"K.G" "K.G" is offline
 


Posts: 8,979
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Nov 2008
Location: Karachi
Gender: Male
Default ~!! آنے لگی جو ہجر کی خوشبو وصال میں !!~. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-07-2009, 03:48 PM

رہنا تھا مجھ کو تیری نظر کے کمال میں
لیکن میں دن گزار رہا ہوں زوال میں

گھیرا ہے اس طرح مجھے وحشت کے جال نے
سب خواب میرے ڈوب گئے اس ملال میں

مجھ سے نظر چرا کے گزرنے لگی ہوا
آنے لگی جو ہجر کی خوشبو وصال میں

ہوں ساعتِ عذاب میں کیوں میں ابھی تلک؟
اک عمر سے گِھرا ہوں اسی اک سوال میں

بے چینیاں تمام ہی میں اُس کی اوڑھ لوں
شامل مجھے کرے تو کبھی اپنے حال میں

میں سُن رہا ہوں پھر سے جدائی کی آہٹیں
جینا پڑے نہ پھر سے اُنہی ماہ و سال میں

قسمت سے راہ میں جو جزیرے ہمیں ملے
تیرے گمان میں تھے، نہ میرے خیال میں

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links