MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Sports (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=46)
-   -   ورلڈ کپ کا تاج پانچویں بار آسٹریلیا کے سر س (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=118942)

Rania 03-29-2015 03:22 PM

ورلڈ کپ کا تاج پانچویں بار آسٹریلیا کے سر س
 
http://express.pk/wp-content/uploads...94-640x480.jpg

میلبورن: آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آسٹریلیا پانچویں بار ورلڈ چیمپیئن بن گیا۔


آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کینگروز نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 184 رنز کا ہدف با آسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی طرح آسٹریلیا کے اوپنر بھی اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور ایرون فنچ ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے لیکن اس کے بعد ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ کے درمیان 61 رنز کی شراکت ہوئی اور وارنر 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مائیکل کلارک نے 74 رنز کی اننگز کھیل کر اپنے آخری میچ کو یادگار بنایا اور فتح سے صرف 10 رنز کی دوری پر آؤٹ ہوئے جب کہ اسمتھ 56 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

قبل ازیں کیوی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں برینڈن میککلم بغیر کوئی رن بنائے مچل اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان 33 کے مجموعی اسکور پر ہوا جب مارٹن گپٹل بھی 15 رنز بنا کر گلین میکس ویل کا شکار بنے جب کہ کین ولیمسن تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 12 رنز بنا کر مچل جانسن کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ایک موقع پر 39 رنز پر نیوزی لینڈ کی 3 وکٹیں گر چکی تھیں لیکن روس ٹیلر اور گرانٹ ایلیٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 150 رنز پر پہنچا دیا، روس ٹیلر 40 رنز بنا کر جیمز فالکنر کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ اگلی ہی گیند پر کورے اینڈرسن بغیر کوئی رن بنائے بولڈ ہو گئے۔ اگلے اوور میں لوک رونکی بھی مچل اسٹارک کی گیند پر سلپ میں مائیکل کلارک کو کیچ دے بیٹھے۔

ڈینیئل ویٹوری بھی 9 رنز بنا کر جانسن کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، ایک طرف وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا تو دوسری جانب گرانٹ ایلیٹ آسٹریلوی بالرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے اور 83 رنز بنا کر فالکنر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ 182 کے مجموعی اسکور پر جیمز ہینری مچل جانسن کا تیسرا شکار بنے جب کہ ایک رن کے اضافے کے بعد ٹم ساؤتھی کو گلین میکسویل نے رن آؤٹ کر کے کیوی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن اور جیمز فالکنر نے 3،3 جب کہ مچل اسٹارک نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ گلین میکسویل کے حصے میں آئی اور کیوی کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

(‘“*JiĢäR*”’) 04-02-2015 09:47 AM

Re: ورلڈ کپ کا تاج پانچویں بار آسٹریلیا کے سر س
 
Very nice

Princess Urwa 04-02-2015 01:07 PM

Re: ورلڈ کپ کا تاج پانچویں بار آسٹریلیا کے سر س
 
very nice


All times are GMT +5. The time now is 07:26 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.