MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   General Discussion (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=11)
-   -   طالبان حملوں پرحکومت کارروائی کرے،الطاف (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=113730)

karwanpak 04-22-2014 03:07 PM

طالبان حملوں پرحکومت کارروائی کرے،الطاف
 
لندن (کاروان ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پشاوراورچارسدہ میں دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے حملوں شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت طالبان سے مذاکرات کر رہی ہے جبکہ طالبان خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں سکیورٹی فورسز، پولیس اور عام شہریوں پر مسلسل حملے اور بم دھماکے کر رہے ہیں۔

لندن سے اپنے ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی پرقابو پانے کے لئے طالبان سے مذاکرات کررہی ہے اور اس کو نہایت سودمند اور بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے جب کہ طالبان کی جانب سے خیبرپختونخوا اورقبائلی علاقوں میں سکئورٹی فورسزکی چوکیوں، تنصیبات، پولیس موبائلوں اورعام شہریوں پر مسلسل دہشت گردحملے اوربم دھماکے کئے جارہے ہیں، پولیس، ایف سی کے جوانوں اورعام شہریوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے خیبر پختونخوا کے شہروں پشاور اور چارسدہ میں دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا ان کارروائیوں کے باوجود حکومت نہ جانے کیوں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سے گریز کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی اور بم دھماکے کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

(‘“*JiĢäR*”’) 04-23-2014 09:21 AM

Re: طالبان حملوں پرحکومت کارروائی کرے،الطا
 
Very NIce


All times are GMT +5. The time now is 04:09 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.