Meray Naujwaan Sepahi Ki MAA
مائنس 70 ڈگری کے درجہ حرارت میں پاکستان کی خاطر آج جن100 لوگوں نے جان دی وہ پاکستان آرمی کے جوان*تھے۔ جو اپنے خاندان والوں کو اُتنے ہی پیارے تھی جتنے آپ اور میں ہیں۔ ان میں کوئی ایک بھی سیا ستدان نہیں*تھا۔ فیصلہ آ پ کے ہاتھ میں ہے۔ ہما رے ہیرو کون ہیں اس کا فیصلہ اگر ان شہادتوں کے بعد بھی نہ ہو تو شاید ہم بہت بےوقوف ہیں۔ ہماری ماوں اور بہنوں کی عزت اور ہماری آرام دہ نیند کے لیے اپنی جان قربان کی۔ ہم سب مل کر بھی اس کے اس احسان کا بد لہ نہ چکا سکیں گیں۔ سلام ہمارے شہیدوں کے لیے۔ اور خداکی لعنت ان لوگوں پہ جو ہماری صفوں میں موجود ہیں اور ہمارے شہیدوں کو بدنام کرتے ہیں http://i44.tinypic.com/n2kemv.jpg مرے چارہ گر کو نوید ہو ،صف دشمناں کو خبر کرو وہ جو قرض رکھتےتھے جاں پر،وہ حساب آج چکا دیا کرو کج جبیں پہ سر کفن ،مرے قاتلوں کو گماں نہ ہو کہ غرور عشق کا بانکپن ، پس مرگ ہم نے بھلا دیا جورکےتو کوہ گراں تھےہم،جوچلےتوجاں سےگزرگے رہ یار ہم نے قدم قدم ، تجھے یادگار بنا دیا http://i42.tinypic.com/2dl17nt.jpg دعا کرنا کہ کبھی تیرا یہ بیٹا خاکی وردی پہنے سینے پہ تمغے سجاءے مجاہدوں کا سا نور لیے تیرے سامنے فخر سے کھڑا ہو، اور میری ماں میری ماں یہ سن کر ہنس دیا کرتی تھی ـ ـ ـ کبھی جو تمہیں میری ماں ملے تو اْس سے کہنا وہ اب بھی ہنستی رہا کرے، کہ شہیدوں کی مائیں رویا نہیں کرتیں۔ ۔ ۔ ۔ میں اکثر ماں سے کہتا تھا اْس دن کا انتظار کرنا، جب دھرتی تیرے بیٹے کو پکارے گی، اور ان عظیم پربتوں کے درمیان بہتے اْشو کے دریا کا نیلا پانی، اور سوات کی گلیوں میں بارش کے قطروں کی طرح گرتی روشنی کی کرنیں پکاریں گی۔ ۔ ۔ اور پھر اس دن کے بعد، میرا انتظار نہ کرنا، کہ خاکی وردی میں جانے والے اکثر، سبز ہلالی میں لوٹ کر آتے ہیں۔ ۔ ۔ مگر میری ماں۔ ۔ ۔ آج بھی میرا انتظار کرتی ہے، گھر کی چوکھٹ پہ بیٹھی لمحے گنتی رہتی ہے، میرے لیے کھانا ڈھک رکھتی ہے۔ ۔ ۔ کبھی جو تمہیں میری ماں ملے تو اْس سے کہنا، وہ گھر کی چوکھٹ پہ بیٹھ کر میرا انتظار نہ کیا کرے۔ ۔ ۔ ۔ خاکی وردی میں جانے والے لوٹ کر کب آتے ہیں؟ میں اکثر ماں سے کہتا تھا یاد رکھنا اس دھرتی کے سینے پہ میری بہنوں کے آنسو گرے تھے، مجھے وہ آنسو انہیں لوٹانے ھیں۔ ۔ ۔ میرے ساتھیوں کے سر کاٹے گئے تھے اور ان کا لہو پاک مٹی کو سرخ کر گیا تھا۔۔ مجھے مٹی میں ملنے والے اْس لہو کا قرض اتارنا ہے۔ ۔ ۔ اور میری ماں یہ سن کر نم آنکھوں سے مسکرا دیا کرتی تھی۔ ۔ ۔ کبھی جو تمہیں میری ماں ملے تو اْس سے کہنا اس کے بیٹے نے لہو کا قرض چکا دیا تھا اور دھرتی کی بیٹیوں کے آنسو چن لیے تھے۔ ۔ ۔ میں اکثر ماں سے کہتا تھا میرا وعدہ مت بھلانا، کہ جنگ کے اس میدان میں انسانیت کے دشمن درندوں کے مقابل یہ بہادر بیٹا پیٹھ نہیں دکھائے گا اور ساری گولیاں سینے پہ کھائے گا اور میری ماں یہ سن کر تڑپ جایا کرتی تھی کبھی جو تمہیں میری ماں ملے تو اْس سے کہنا، اس کا بیٹا بزدل نہیں تھا، اس نے پیٹھ نہیں دکھائی تھی، اور ساری گولیاں سینے پہ کھائیں تھی۔ ۔۔ ۔ میں اکثر ماں سے کہتا تھا، تم فوجیوں سے محبت کیوں کرتی ہو؟ ہم فوجیوں سے محبت نہ کیا کرو، ماں! ہمارے جنازے ہمیشہ جوان اْٹھتے ہیں۔ ۔ ۔ اور میری ماںـ ـ ـ میری ماں یہ سن کر رو دیا کرتی تھی ـ ـ ـ کبھی جو تمہیں میری ماں ملے تو اْس سے کہنا، وہ فوجیوں سے محبت نہ کیا کرے۔ ۔ ۔ اور دروازے کی چوکھٹ پہ بیٹھ کر میرا انتظار نہ کیا کرے سنو۔ ۔ ۔! تم میری ماں سے کہنا اْس سے کہنا وہ اب بھی ہنستی رہا کرے کہ ... شہیدوں کی مائیں رویا نہیں کرتیں http://i41.tinypic.com/hv6kia.jpg Azeem Maan Tere Betay Ki Lash Aaye Hai Khuda Gawah Hai, Shahdat Ki Maut Paye Hai Azeem Maa Tera Noor E Nazar Shaheed Hua Khuda Ki Raah Main Tera Pisaar Shaheed Hua Khuda Ka Shukar Hai Medaan Say Munh Nahin Mora… Dahan Pay, Seenay Pay, Baazu Pay Zakhm Khaye Hain Ke Shair Loat Raha Hai Kachar Ki Janib Udhu Ka Khoon Piye Hadiyan Chabaye Hue Tera Shaheed Lahu May Naha K Aaya Hai…! Qadam Qadam Pe Gulistan Khila Ke Aya Hai…. Hazar Andhian Ayen Who Bujh Nahin Sakti Lahoo Se Apne Jo Shamaen Jala Ke Aya Hai Likha Tha Khalid O Tariq Ne Apne Khoon Se Jise Usi Kitab Ke Safhay Barha Ke Aya Hai..! Raza E Haq Se Tera Dil Hai Kis Qadar Aabad….. Azeem Maa Tujhe Sab Mubarik Ho Jo Dekhta Hai, Adab Se, Woh Sar Jhukata Hai Tere Shaheed Ka Shahi Jaloos Aata Hai Tere Shaheed Ka Shahi Jaloos Aata Hai…! http://i44.tinypic.com/e1ypx.jpg ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم Heaven on Earth Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it’s all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan. Pakistan Zindabad! |
Re: Meray Naujwaan Sepahi Ki MAA
Truthh :)
ALLAH On Ki SHahadat QUbOol Kareee ALLAH HUMA AMEEEN ..!!! |
Re: Meray Naujwaan Sepahi Ki MAA
Shuhdaa ki azmat ko salam~Allah Talla un ke Darjaat buland farmaeen (Ameen)
|
Re: Meray Naujwaan Sepahi Ki MAA
Quote:
|
Re: Meray Naujwaan Sepahi Ki MAA
Thank you so much sharing with us such a greatfull words, Salut to Mother's
|
Re: Meray Naujwaan Sepahi Ki MAA
Pak Army Zindabad,.. !!!!! :) |
Re: Meray Naujwaan Sepahi Ki MAA
Pakistannnnnnnnnnnnnnnnnnnn Zindabadddddddddddddddddddddddddd :pakflag:
|
Re: Meray Naujwaan Sepahi Ki MAA
Allah sab ki shahadat qabul parmaye or hum pakistanio per raham kary ameen
|
Re: Meray Naujwaan Sepahi Ki MAA
ye ehsas to koi us shaheed ki maa se poche k wo kitna fakhar mehsoos karti....
|
Re: Meray Naujwaan Sepahi Ki MAA
Thank you all
|
All times are GMT +5. The time now is 06:25 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.