~ شکست - ساحر لدھیانوی ~
اپنے سینے سے لگائے ہوئے امید کی لاش مدتوں زیست کو ناشاد کیا ہے میں نے تو نے تو ایک ہی صدمے سے کیا تھا دوچار دل کو ہر طرح سےبرباد کیا ہے میں نے جب بھی راہوں میں *نظر آئے حریری ملبوس سرد آہوں میں تجھے یاد کیا ہے میں نے اور اب جب کہ مری روح کی پہنائی میں ایک سنسان سی مغموم گھٹا چھائی ہے تو دمکتے ہوئے عارض کی شعائیں لے کر گل شدہ شمعیں جلانے کو چلی آئی ہے میری محبوب، یہ ہنگامۂ تجدید وفا میری افسردہ جوانی کے لیے راس نہیں میں نے جو پھول چنے تھے ترے قدموں کے لیے ان کا دھندلا سا تصور بھی میرے پاس نہیں ایک یخ بستہ اُداسی ہے دل وجاں پہ محیط اب مری روح میں باقی ہے نہ امید نہ جوش رہ گیا دب کے گراں بار سلاسل کے تلے میری درماندہ جوانی کی امنگوں کا خروش ریگ زاروں میں بگولوں کے سوا کچھ بھی نہیں سایۂ ابرِ گریزاں سے مجھے کیا لینا بجھ چکے ہیں مرے سینے میں محبت کے کنول اب ترے حسنِ پشیماں سے مجھے کیا لینا تیرے عارض پہ یہ ڈھلکے ہوئے سیمیں آنسو میری افسردگئ غم کا مداوا تو نہیں تیری محبوب نگاہوں کا پیامِ تجدید اک تلافی ہی سہی۔۔۔۔میری تمنا تو نہیں |
Re: ~ شکست - ساحر لدھیانوی ~
........... :bu: kia bat hai
|
Re: ~ شکست - ساحر لدھیانوی ~
Apni siney se lagaye hui Umeed ki lash
muddaton Zisat ko nashad kia hai meine !!! Wah |
Re: ~ شکست - ساحر لدھیانوی ~
v sad n scary |
Re: ~ شکست - ساحر لدھیانوی ~
Wahhh Wahhh..
|
Re: ~ شکست - ساحر لدھیانوی ~
boht khoob..
|
Re: ~ شکست - ساحر لدھیانوی ~
Gham'o pe kiya DAAA'AD
THANKS FOR SHARING! :rose5: |
Re: ~ شکست - ساحر لدھیانوی ~
thanks for everything : )
|
Re: ~ شکست - ساحر لدھیانوی ~
superb
|
Re: ~ شکست - ساحر لدھیانوی ~
shukria miss
|
All times are GMT +5. The time now is 09:05 AM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.