MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Design Quran Sharif (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=207)
-   -   Daily Ayat....(Suraah) (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=78300)

Aadii~ 03-12-2012 12:34 AM

Daily Ayat....(Suraah)
 
As Salam U Alaikum !!


سورة الفاتحة
Sura # 1 | Makkah


1. شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
2. سب تعریفیں الله کے لیے ہیں جو سب جہانوں کا پالنے والا ہے
3. بڑا مہربان نہایت رحم والا
4. جزا کے دن کا مالک
5. ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
6. ہمیں سیدھا راستہ دکھا
7. ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام کیا نہ جن پر تیرا غضب نازل ہوا اور نہ وہ گمراہ ہوئے


AFghani_Laila 03-12-2012 12:35 AM

Re: Daily Ayat....(Suraah)
 
BESHAK
WALAIKUM AS SALAM
MASHAALLAH Nice Thread AAdi :)

Aadii~ 03-12-2012 01:04 AM

Re: Daily Ayat....(Suraah)
 
JazakALLAH...

Polar Bear 03-12-2012 03:19 PM

Re: Daily Ayat....(Suraah)
 
Jazak allah

Aadii~ 03-12-2012 05:42 PM

Re: Daily Ayat....(Suraah)
 
Today's AYat.

Al-Baqara | 286 verses ¬First Four.
سورة البقرة
Sura # 2 | Madina


1. المۤ
2. یہ وہ کتاب ہے جس میں کوئی بھی شک نہیں پرہیز گارو ں کے لیے ہدایت ہے
3. جو بن دیکھے ایمان لاتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں ا ور جو کچھ ہم نے انہیں دیا ہے اس میں خرچ کرتے ہیں
4. اور جو ایمان لاتے ہیں اس پر جو اتارا گیا آپ پراور جو آپ سے پہلے اتارا گیا اور آخرت پر بھی وہ یقین رکھتے ہیں

Allah Hum Sab Ko QUran Ko Parhnay ,Samajhne AUr AMal Kanre Ki taufeeq Ata Farmaye
(Ameen)

Aadii~ 03-14-2012 01:03 AM

Re: Daily Ayat....(Suraah)
 
5. وہی لوگ اپنے رب کے راستہ پر ہیں اور وہی نجات پانے والے ہیں
6. بے شک جو لوگ انکار کر چکے ہیں برابر ہے انہیں تو ڈرائے یا نہ ڈرائے وہ ایمان نہیں لائیں گے
7. الله نے ان کے دلوں اورکانوں پرمہر لگا دی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ ہے اوران کے لیے بڑا عذا ب ہے
8. اور کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم الله اور قیامت کے دن پر ایمان لائے حالانکہ وہ ایمان دار نہیں ہیں
9. الله اور ایمان داروں کو دھوکا دیتے ہیں حالانکہ وہ اپنے آپ ہی کو دھوکہ دے رہے ہیں اور نہیں سمجھتے
10. انکے دلوں میں بیماری ہے پھر الله نے ان کی بیماری بڑھا دی اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے اس لیے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے

Flower~ 03-14-2012 01:39 AM

Re: Daily Ayat....(Suraah)
 
jazak ALLAH

Aadii~ 03-14-2012 03:37 AM

Re: Daily Ayat....(Suraah)
 
Allah Hidayat day Hum sab Ko AMeen

Polar Bear 03-14-2012 12:39 PM

Re: Daily Ayat....(Suraah)
 
Jazak allah

Aadii~ 03-15-2012 05:27 PM

Re: Daily Ayat....(Suraah)
 
اور جب انہیں کہا جاتا ہے کہ ملک میں فساد نہ ڈالو تو کہتے ہیں کہ ہم ہی تو اصلاح کرنے والے ہیں
12. خبردار بے شک وہی لوگ فسادی ہیں لیکن نہیں سمجھتے
13. اور جب انہیں کہا جاتا ہے ایمان لاؤ جس طرح اور لوگ ایمان لائے ہیں تو کہتے ہیں کیا ہم ایمان لائیں جس طرح بے وقوف ایمان لائے ہیں خبردار وہی بے وقوف ہیں لیکن نہیں جانتے
14. اور جب ایمانداروں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے اور جب اپنے شیطانوں کے پاس اکیلے ہوتے ہیں تو کہتے ہیں ہم توتمہارے ساتھ ہیں ہم تو صرف ہنسی کرنے والے ہیں
15. الله ان سے ہنسی کرتا ہے اور انہیں مہلت دیتا ہے کہ وہ اپنی گمراہی میں حیران رہیں
16. یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدی سو ان کی تجارت نے نفع نہ دیا اور ہدایت پانے والے نہ ہوئے
17. ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے آگ جلائی پھر جب آگ نے اس کے آس پاس کو روشن کر دیا تو الله نے ان کی روشنی بجھا دی اور انہیں اندھیروں میں چھوڑا کہ کچھ نہیں دیکھتے
18. بہرے گونگے اندھے ہیں سو وہ نہیں لوٹیں گے


All times are GMT +5. The time now is 10:47 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.