MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Computer and Information Technology (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=50)
-   -   Ab youtube per video dekhne k lye flash player ki zarurat nahi.. (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=118179)

NiKo 01-30-2015 11:44 AM

Ab youtube per video dekhne k lye flash player ki zarurat nahi..
 
اب یو ٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے کیلئے فلیش پلیئر کی ضرورت نہیں
http://media.dailypakistan.com.pk/as...2850_large.JPG
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب نے فلیش پلیئر سپورٹ ختم کر کے HTML5 ویڈیو پلیئر کو اپنی ویب سائٹ کیلئے ڈیفالٹ پلیئر بنانے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ آج کے بعد کمپیوٹر صارفین یوٹیوب کی تمام ویڈیوز فلیش پلیئر کے بجائے HTML5 پلیئر پر دیکھ سکیں گے۔
دنیا بھر میں سمارٹ فونز کا استعمال بڑھنے کے بعد یوٹیوب نے 2010ءمیں موبائل فونز کیلئے HTML5 ویڈیو پلیئر کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ابھی یہ سہولت کمپیوٹر صارفین کو میسر نہیں کی جا سکتی کیونکہ اس ضمن میں انہیں ویڈیو کی کوالٹی، بفرنگ سپیڈ اور اس طرح کے دوسرے مسائل کا سامنا ہے تاہم آج یوٹیوب نے کمپیوٹر صارفین کیلئے بھی HTML5 کو ڈیفالٹ پلیئر قرار دے دیا ہے اور اب یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے کیلئے فلیش پلیئر کی ضرورت باقی نہیں رہی۔
یوٹیوب کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ HTML5 کو ڈیفالٹ پلیئر بنانے سے تمام ویڈیوز پہلے سے 50 فیصد زیادہ تیزی سے بفر ہوں گی جبکہ ان کی کوالٹی بھی بہتر ہو جائے گی اور لوگ سست رفتار انٹرنیٹ پر بھی بغیر رکے ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یوٹیوب اور اس جیسی بہت سی دوسری ویب سائٹس پر ویڈیوز دیکھنے کیلئے Adobe کمپنی کا سافٹ وئیر Flash Player انسٹال کرنا پڑتا تھا جبکہ موبائل فون میں فلیش پلیئر نہ ہونے کے باعث اس میں HTML5 پلیئر استعمال کیا جا رہا تھا جو اب کمپیوٹر صارفین کیلئے بھی استعمال ہو گا

Aftab Afi 01-30-2015 12:00 PM

Re: Ab youtube per video dekhne k lye flash player ki zarurat nahi..
 
Thnx 4 sharing Niko bhai jan

NiKo 01-30-2015 01:26 PM

Re: Ab youtube per video dekhne k lye flash player ki zarurat nahi..
 
koi masla nahi he aftab chachu


All times are GMT +5. The time now is 04:18 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.