MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Hadees Shareef (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=15)
-   -   اس شخص کی فضیلت کا بیان جو با وضو (ہو کر) رات ک  (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=70742)

ROSE 10-01-2011 03:33 PM

اس شخص کی فضیلت کا بیان جو با وضو (ہو کر) رات ک 
 

صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 243 حدیث مرفوع
محمد بن مقاتل، عبداللہ ، سفیان، منصور، سعد بن عبیدہ، براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ جب تم اپنی خواب گاہ میں آؤ تو نماز کی طرح وضو کرو، پھر اپنے داہنی جانب پر لیٹ جاو اس کے بعد کہو (ترجمہ) اے اللہ! میں نے تجھ سے امیدوار اور خائف ہو کر اپنا منہ تیری طرف جھکا دیا اور (اپنا) ہر کام تیرے سپرد کر دیا اور میں نے تجھے اپنا پشت و پناہ بنالیا اور میں یقین رکھتا ہوں کہ تجھ سے (یعنی تیرے غضب سے) سوا تیرے پاس کے کوئی پناہ کی جگہ نہیں ہے۔ اے اللہ میں اس کتاب پر ایمان لایا جو تو نے نازل فرمائی ہے اور تیرے اس نبی پر (بھی) جسے تو نے (ہدایت خلق کے لئے) بھیجا ہے پس اگر تو اسی رات میں مرا تو ایمان پر مرے گا اور اس دعا کو اپنا آخری کلام بنا، براء کہتے ہیں کہ میں نے ان کلمات کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دہرایا تو جب میں ﴿امنت بکتابک الذی انزلت﴾ پر پہنچا تو میں نے کہا ورسولک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں بلکہ وبنبیک الذی ارسلت کہہ۔

ღƬαsнι☣Rασ™ 07-16-2012 07:26 AM

Re: اس شخص کی فضیلت کا بیان جو با وضو (ہو کر) رات ک&
 


Jazak allah
Jazak Allah
Thanks fOr Shar!ng


All times are GMT +5. The time now is 01:09 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.