MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Political Issues Of Pakistan (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=59)
-   -   ساہیوال: پنجاب میں رجعت پسند جماعتیں حکوم (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=121710)

Gohar Fatima 09-21-2017 03:41 PM

ساہیوال: پنجاب میں رجعت پسند جماعتیں حکوم
 
Urdu News

ساہیوال: بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ کسی بھی ریاست میں عوام کو روزگار سمیت تمام سہولتیں دینا اس کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے ، ایسا کرکےریاست کے حکمران صرف اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں کسی پر کوئی احسان نہیں کرتے ۔ساہیوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیر مین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ میرا آپ سے سیاسی نہیں تہذیب کا رشتہ ہے،یہا ں کے لوگ پرامن تہذیب کے مالک ہیں،ہڑپہ کے آثار قدیم سے کوئی بھی ہتھیار نہیں ملے،غیور عوام سے مخاطب ہو کر بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں ،لیکن یہاں آپ کے حقوق صلب کئے جارہے ہیں ،کرپٹ اور نااہل حکمرانوں نے آپ کو دھوکا دیا۔حکمرانوں نے کاروباربڑھانے کی سیاست کی ہے،یہ جب اقتدار میں آتے ہیں ان کو اپنے کاروبار کی فکر ہوتی ہے ،عوام کی نہیں۔ ن لیگ کی حکومت پچھلے چار سالوں سے کیاکرتی آئی ہے؟ پنجاب میں آج بھی کسانوں کے حقوق کو سلب کیاجا رہا ہے۔چیرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ ساہیوال ذوالفقار بھٹو کا قلعہ تھا،شہید بھٹو نے جو دعدے کئے وہ پورے کئے ،پی پی نے سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ کیا،اپنے منشور میں کسان کو سب سے زیادہ اہمیت دیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پارٹی کا منشور بنا رہے ہیں ،جس میں ہم سب سے زیادہ کسانوں کا خیال رکھیں گے،بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم دگنی کی جائے گی،نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں گی ،فصل تیار ہونے سے پہلے اس کی قیمت طے کی جائے گی۔میڈیاسے کوریج کے حوالے سے گلہ کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ میڈیا مالکان ہمیں کوریج نہیں دے رہے ،حالانکہ ان کے نمائندگان یہاں موجو د ہوتے ہیں ، ہمارے جلسے بھی بہت بڑے ہوتے ہیں لیکن ہم گالی اور بد تمیزی کی سیاست نہٰیں کرتے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پنجاب میں رجعت پسند جماعتیں حکومت کر رہی ہیں،این اے 120میں کالعدم تنظیموں نے حصہ لیا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی سیاست کی ہے ،میراجینا مرنا آپ کے ساتھ ہے۔ساہیوال پاورپلانٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کمیشن خورحکمرانوں نے ز رعی زمین اونے پونے خریدکرپلانٹ لگایا،اس پلانٹ سے آلودگی میں اضافہ ہوگیا۔

Urdu News


All times are GMT +5. The time now is 03:57 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.