MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Political Issues Of Pakistan (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=59)
-   -   طالبان حملوں کی صلاحیت ختم کردی: فوج (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=116394)

karwanpak 09-16-2014 12:10 PM

طالبان حملوں کی صلاحیت ختم کردی: فوج
 
اسلام آباد ( کاروان ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ طالبان شدت پسندوں کی پاکستان میں منظم حملے کرنے کی صلاحیت ختم کر دی گئی ہے اور بکھرنے کے بعد اب وہ اکا دکا حملے کر رہے ہیں۔ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ شدت پسند دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں۔سیاسی بحران میں کسی فریق کی حمایت نہیں کر رہے ۔ ہم نے نہ پہلے کسی ایک فریق کی حمایت کی ہے نہ آئندہ کریں گے۔

پاک فوج کے ترجمان نے بی بی سی کو انٹرویو میں طالبان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ وہ دوبارہ سر نہیں اٹھا رہے بلکہ وہ بکھر جانے کے بعد ادھر ادھر حملے کر رہے ہیں۔ کبھی کوئٹہ میں حملہ کر دیا، کبھی کراچی میں، لیکن اگر آپ یہ کہیں کہ پہلے جیسا کہ ان کا ایک ٹھکانہ تھا جہاں سے وہ منصوبہ بنا کر، بم لے کر، بارود سے بھری گاڑی تیار کر کے ملک کے مختلف حصوں میں حملے کر رہے تھے تو ان کی وہ صلاحیت ختم ہو گئی ہے۔

میجر جنرل عاصم سلیم نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن سے ان شدت پسندوں کو بہت بڑا دھچکہ پہنچا ہے۔شمالی وزیرستان کا آپریشن اپنے اہداف حاصل کرتا ہوا کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے لیکن اس کے مکمل ہونے کے بارے میں ڈیڈ لائن نہیں دی جا سکتی۔تحریک طالبان پاکستان کی دوسرے درجے کی قیادت اس آپریشن کے دوران ماری جا چکی ہے یا گرفتار ہو چکی ہے لیکن ملا فضل اللہ اور اس کی کابینہ کے دیگر ارکان افغانستان کے علاقے کنڑ میں بیٹھے ہیں۔ یہ لوگ آپریشن ضربِ عضب شروع ہونے سے پہلے ہی فرار ہو گئے تھے۔ ہم نے افغان حکومت سے ان کی حوالگی کی بارہا درخواست کی ہے


For more detail visit this link

Flower~ 09-16-2014 12:20 PM

Re: طالبان حملوں کی صلاحیت ختم کردی: فوج
 
pak army zinda baad :)

singleboy56 10-02-2014 09:09 PM

Re: طالبان حملوں کی صلاحیت ختم کردی: فوج
 
v will succ InSha ALLAH

abid300 08-14-2017 11:46 AM

Re: طالبان حملوں کی صلاحیت ختم کردی: فوج
 
:ameen:

ahmer 10-02-2017 12:05 PM

Re: طالبان حملوں کی صلاحیت ختم کردی: فوج
 
Pakistan is an independent state with the ability and reserve to protect itself from internal and external threats. Proud of Pakistan army. http://www.enews.pk/successfull-test...1729/:pakflag:


All times are GMT +5. The time now is 11:28 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.