MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Great Urdu Poets&Poetry (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=76)
-   -   نمی میں ڈوب کے ٹھنڈی ہوَائیں آئی تو ہیں (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=63325)

ROSE 07-24-2011 04:47 PM

نمی میں ڈوب کے ٹھنڈی ہوَائیں آئی تو ہیں
 

نمی میں ڈوب کے ٹھنڈی ہوَائیں آئی تو ہیں
برس بھی جائیں گی آخر، گھٹائیں چھائی تو ہیں

خدا کا شکر، دُھواں چھوڑتی ہوُئی شمعیں
کسی خیال کے آتے ہی جگمگائی تو ہیں

لہو کے ساتھ شرارے جھڑیں تو بات بنے
بجا کی آپ نے چوٹیں دلوں پہ کھائی تو ہیں

یہیں سے رنگِ رُخِ روزگار بدلے گا
کتھائیں دل کی بالآخر لبوں تک آئی تو ہیں

اب اس کے بعد مجھے فکر کیا کہ ہو گا کیا
وہ آنکھیں آج میرے غم پہ ڈبڈبائی تو ہیں


ِ

SHAYAN 07-27-2011 07:12 AM

Re: نمی میں ڈوب کے ٹھنڈی ہوَائیں آئی تو ہیں
 
Nice..

Ghuncha 08-25-2011 04:49 PM

Re: نمی میں ڈوب کے ٹھنڈی ہوَائیں آئی تو ہیں
 
WoOoow
Nice ...!!

Owi 09-14-2011 08:42 PM

Re: نمی میں ڈوب کے ٹھنڈی ہوَائیں آئی تو ہیں
 
very good


All times are GMT +5. The time now is 02:50 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.