MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Hadees Shareef (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=15)
-   -   رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وضو کس طر (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=70740)

ROSE 10-01-2011 03:32 PM

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وضو کس طر
 

صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 184 حدیث متواتر حدیث مرفوع
عبداللہ بن یوسف، مالک، عمرو بن یحیی مازنی سے روایت ہے کہ ایک شخص نے جو عمر وبن یحیی کے دادا ہیں، عبداللہ بن زید سے پوچھا کہ کیا آپ یہ کر سکتے ہیں کہ مجھے یہ دکھلا ویں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وضو کس طرح کرتے تھے؟ عبداللہ بن زید نے کہا ہاں، میں دکھا سکتا ہوں، پھر انہوں نے پانی منگوایا، اور اپنے ہاتھ پر ڈالا، ہاتھ دو مرتبہ دھوئے، پھر تین مرتبہ کلی کی، اور ناک میں پانی ڈالا، پھر اپنے منہ کو تیں مرتبہ دھویا، پھر دونوں ہاتھ کہنیوں تک دو مرتبہ دھوئے، پھر اپنے سر کا اپنے دونوں ہاتھوں سے مسح کیا یعنی ان کو آگے لائے اور پیچھے لے گئے، سر کے پہلے حصے سے ابتدا کی اور دونوں ہاتھ گدی تک لے گئے، پھر ان دونوں کو وہیں تک واپس لائے، جہاں سے شروع کیا تھا، پھر اپنے دونوں پیر دھوئے۔

ღƬαsнι☣Rασ™ 07-16-2012 07:26 AM

Re: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وضو کس طر
 


Jazak allah
Jazak Allah
Thanks fOr Shar!ng


All times are GMT +5. The time now is 01:44 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.