Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here ! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
|
|
||||
زنانہ نفسیات ' سے اقتباس۔۔۔ -
>>
Show Printable Version
Email this Page
11-21-2014, 03:10 PM
میرے ایک ظریفانہ مضمون ' زنانہ نفسیات ' سے اقتباس۔۔۔
عورت کو سمجھانے کی کبھی کوشش نہیں کرنی چاہیئے کیونکہ اسے کیا سمجھنا ہے یہ آپ ہرگز نہیں سمجھ سکتے اور خصوصآً اگر وہ آپکی بیوی ہو ۔۔۔ یہاں آکر سبھی لغات دم توڑ دیتی ہیں ،، کیونکہ آپکی کس بات سے کس وقت وہ کیا مراد لے گی ، ابتداء سے انتہا تک یہ معاملہ صرف اسکے اور خدا کے بیچ رہتا ہے سو مجازی خدا کا اس میں گذر بھلا کہاں۔۔۔ اسی طرح اپنی بیوی سے ہرمعامے میں فوراً متفق ہوجانا بھی خطرے سے خالی نہیں ، کیونکہ ایک تو اس سے اسکے جہادی عزائم کی صحیح طور پہ تسکین نہیں ہوپاتی اور صلاحیت فساد کی نشونما ماند پڑنے کا خدشہ رہتا ہے تو ساتھ ہی اسے صحیح طور پہ یہ اندازہ بھی ہونے لگتا ہے کہ آپ اس میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔۔۔ عام طور پہ بیویوں کی گفتگو میں سراسر مقامی تشبیہات و علاقائی تراکیب استعمال کی جاتی ہیں ، لیکن انکے معانی و مفاہیم کا دائرہ اکثر بین الاقوامی نوعیت کا ہوا کرتا ہے اور تشریح کی باگیں بھی انہی کے ہاتھوں میں رہا کرتی ہیں، تاہم انکے الفاظ کے معانی کا سرچشمہ یا خاص منبع کوئی اور نہیں صرف انکی والدہ محترمہ کی ذات ہواکرتی ہے جسے اک ایسا سمندر سمجھیئے کہ جہاں سارے سینہ جاتی علوم اور غیبت پروری کے دریا آن گرتے ہیں ۔۔ ایسے لوگ کہ جو سخت عاقبت نا اندیش ہیں اور اسی وصف خاص کے سبب ، اسی خاتون سے شادی کرتے ہیں کہ جس سے محبت کرتے رہے ہوں تو انہیں دو طرح کی عجب صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔۔ شادی سے قبل کے دنوں میں ہی میں ادل بدل کر نئے نئے پیرائے سے بار بار یہ بات پوچھی جاتی ہے کہ " تم بعد میں کہیں بدل تو نہ جاؤ گے" گویا نسوانی مغالطہ یہ ہے کہ کوئی بھی عاشق اندرونی بناوٹ کے لحاظ سے ایسا چغد بدرجہ اؤل واقع ہوا کرتا ہے کہ ایسی بات کے نتیجے میں فوراً اپنے ہرجائی پن کے سارے منصوبےکا پورا پلان اور شیڈول اسی وقت اس عفیفہ کے سامنے کھول کے رکھ دےگا، اور اپنا کمینہ پن اس پہ اجاگر کرنے کے بعد وہیں کان پکڑ کر مرغابن جائےگا،،، شادی کے فوراً بعد ایسے ہر گمان کو یقین میں بدل کر اکثر ارشاد ہوتا ہے،،، آپ پہلے سے کتنا بدل گئے ہیں
|
Sponsored Links |
|
(#2)
|
|
|||
Re: زنانہ نفسیات ' سے اقتباس۔۔۔ -
>>
Show Printable Version
Email this Page
11-22-2014, 09:18 AM
|
(#3)
|
|
||||
Re: زنانہ نفسیات ' سے اقتباس۔۔۔ -
>>
Show Printable Version
Email this Page
11-22-2014, 05:06 PM
|
(#4)
|
|
||||
Re: زنانہ نفسیات ' سے اقتباس۔۔۔ -
>>
Show Printable Version
Email this Page
11-22-2014, 06:12 PM
|
(#5)
|
|
|||
Re: زنانہ نفسیات ' سے اقتباس۔۔۔ -
>>
Show Printable Version
Email this Page
11-22-2014, 10:04 PM
|
(#6)
|
|
||||
Re: زنانہ نفسیات ' سے اقتباس۔۔۔ -
>>
Show Printable Version
Email this Page
11-23-2014, 11:56 AM
|
(#7)
|
|
||||
Re: زنانہ نفسیات ' سے اقتباس۔۔۔ -
>>
Show Printable Version
Email this Page
11-23-2014, 01:57 PM
|
(#8)
|
|
|||
Re: زنانہ نفسیات ' سے اقتباس۔۔۔ -
>>
Show Printable Version
Email this Page
11-25-2014, 07:53 AM
|
(#9)
|
|
||||
Re: زنانہ نفسیات ' سے اقتباس۔۔۔ -
>>
Show Printable Version
Email this Page
11-26-2014, 10:46 AM
|
Bookmarks |
Tags |
سے |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
۔ گزارا نہیں ہوتا سے اقتباس | Shizuka | Urdu Literature | 2 | 02-11-2014 01:14 PM |
پانی اور بھاپ کا استعمال ۔۔۔۔۔۔۔۔ | ROSE | Health & Care | 6 | 05-31-2013 09:36 PM |
مایوس بندہ کب ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ | )*€° ąℓɨƶą ąhʍď °€*( | General Discussion | 11 | 05-09-2013 04:21 PM |
قلوپطرہ کو سانپ نے ڈسا تھا یا۔۔۔؟ | life | Urdu Literature | 5 | 10-25-2012 08:25 PM |
ہجر کے ماہتاب سن۔۔۔۔۔۔۔۔ | khwahish e benam | Miscellaneous/Mix Poetry | 5 | 01-08-2011 10:31 PM |