Ghalib Mirza Asadullah Khan !! Share Mirza Ghalib Poetry Here !! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
|
|
|||
دیکھ کر در پردہ گرمِ دامن افشانی مجھے -
>>
Show Printable Version
Email this Page
07-24-2014, 03:36 PM
دیکھ کر در پردہ گرمِ دامن افشانی مجھے کر گئی وابستۂ تن میری عُریانی مجھے بن گیا تیغِ نگاہِ یار کا سنگِ فَساں مرحبا مَیں! کیا مبارک ہے گراں جانی مجھے کیوں نہ ہو بے التفاتی ، اُس کی خاطر جمع ہے جانتا ہے محوِ پُرسش ہائے پنہانی مجھے میرے غمخانے کی قسمت جب رقم ہونے لگی لِکھ دیا منجملۂ اسبابِ ویرانی ، مجھے بدگماں ہوتا ہے وہ کافر ، نہ ہوتا ، کاشکے! اِس قدر ذوقِ نوائے مُرغِ بُستانی مجھے وائے ! واں بھی شورِ محشر نے نہ دَم لینے دیا لے گیا تھا گور میں ذوقِ تن آسانی مجھے وعدہ آنے کا وفا کیجے ، یہ کیا انداز ہے ؟ تم نے کیوں سونپی ہے میرے گھر کی دربانی مجھے؟ ہاں نشاطِ آمدِ فصلِ بہاری ، واہ واہ ! پھر ہُوا ہے تازہ سودائے غزل خوانی مجھے دی مرے بھائی کو حق نے از سرِ نَو زندگی میرزا یوسف ہے ، غالبؔ ! یوسفِ ثانی مجھے شاعر: مرزا غالب Post By:King Of Hearts
کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک |
Sponsored Links |
|
(#2)
|
|
|||
Re: دیکھ کر در پردہ گرمِ دامن افشانی مجھے -
>>
Show Printable Version
Email this Page
07-24-2014, 03:41 PM
|
(#3)
|
|
||||
Re: دیکھ کر در پردہ گرمِ دامن افشانی مجھے -
>>
Show Printable Version
Email this Page
05-04-2015, 01:05 AM
|
Bookmarks |
Tags |
دامن, در, دیکھ, مجھے, پردہ, کر, گرمِ |
Thread Tools | |
Display Modes | |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
اس گھر کے بارے میں جوامام جعفر صادق- نے اپنے | ROSE | Quran | 4 | 01-31-2018 11:41 AM |
امردو فروش حیرت سے ان کی طرف دیکھتا رہ گیا | bint-e-masroor | Urdu Literature | 1 | 02-25-2014 11:35 AM |
دِسمبر کے مہینے کا وہ شاید آخری دن تھا | Flower~ | Ghamgheen/Sad shayari | 6 | 01-03-2014 10:03 AM |
کیا قرآن کریم مصحف کو دیکھ کر پڑھنا افضل ہے | ROSE | Quran | 3 | 07-04-2012 03:42 PM |
میرے دل میں ہے یاد محمد مجھے دنیا کی پروا نہ | ROSE | Islamic Poetry | 10 | 08-26-2011 06:50 AM |