بیٹیوں کی شخصیت سازی میں باپ کا کردار - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link |
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Baat Cheet -----Chat-Room(USERS) » Miscellaneous » بیٹیوں کی شخصیت سازی میں باپ کا کردار
Miscellaneous If you can't seem to find the right section to post? Share it all here!

Advertisement
 
 
 
Thread Tools Display Modes
Prev Previous Post   Next Post Next
(#1)
Old
pakeeza's Avatar
pakeeza pakeeza is offline
 


Posts: 28,336
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jan 2012
Location: Maa ki duaon mey
Gender: Female
lt بیٹیوں کی شخصیت سازی میں باپ کا کردار - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-06-2013, 11:52 AM








بیٹیوں کی شخصیت سازی میں ماوٴں کے مقابلے میں باپ کا زیادہ اثر دکھائی دیتا ہے۔باپ کا رویہ بیٹی کے طرز عمل پر حاوی رہتا ہے ۔ ایسے مرد جو گھریلو کام کاج میں زیادہ وقت دیتے ہیں ان کی بیٹیاں گھر سے باہر کام کرتے وقت زیادہ پراعتماد طریقے سے اپنے فرائض کو پورا کرتی ہیں، انہیں کسی قسم کے صنفی مسائل کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑتا۔ وہ اپنے دفاتر میں پر عزم دکھائی دیتی ہیں، ان کاوژن انتہائی زیادہ بلند ہوتا ہے اور ان کی صنفی معاملات میں زیادہ دلچسپی نہیں ہوتی۔ تاہم ایسے باپ جوروایتی خیالات کے حامل ہیں، گھر کے امور میں زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کرتے۔ بیٹے یا بیٹی سے برتاوٴ میں بھی یکساں سلوک نہیں کرتے اور سمجھتے ہیں کہ بیٹی کو گھر کے اندر ہی گڑیوں اور باربی ڈول سے کھیلنا چاہیے اور اسے گلابی ملبوس تک ہی محدود رہنا چاہیے تو ان کی بیٹیوں کوباہر کی دنیا میں کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، صنفی مسائل کا بھی شکار ہوتی ہیں۔ وہ زیادہ تر بیرونی دنیا سے کٹی رہتی ہیں۔ انہیں مردوں کے درمیان کام کرتے ہوئے بھی کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حالیہ تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچے کے رویے پر باپ کی ذہنی حالت اثر انداز ہوتی ہے۔ دوستانہ برتاوٴ اور گھریلو امور میں عمل دخل کرنے والے والد بیٹی کی شخصیت پر زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس سے قبل تحقیق میں بھی کہا گیا تھا کہ بچوں کی شخصیت سازی پر باپ کا زیادہ اثر ہوتا ہے۔ اکثر عورتیں گھریلو کام کاج میں او رمرد باہر کے کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔بچے کی اوائل عمری میں ماں کی شخصیت کا ان پر زیادہ اثر ہوتا ہے جبکہ بیٹیوں کی بلوغت کی زندگی میں باپ کا زیادہ اثر دیکھا گیا ہے۔ بیٹیوں کی نسبت بیٹے باپ کی شخصیت کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیتے۔سائنسدان کہتے ہیں کہ بیٹیاں باپ کی شخصیت سے بہت اثر لیتی ہیں کیونکہ وہ گھر میں اسے سب سے اعلیٰ اتھارٹی اور اپنی زندگی کارول ماڈل سمجھتی ہیں۔ اپنی شخصیت میں بہتری کے اہم نکات بیٹیاں اپنے باپ سے ہی سیکھتی اور سمجھتی ہیں کہ ایک لڑکی کو کسی طرح کا طرز عمل اختیار کرنا چاہیے۔ وہ اپنے باپ کی زندگی کی مثال سامنے رکھتی ہیں جن سے خواتین متاثر ہوتیں ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ جو خواتین نوکری کرتی ہیں ان پر گھر کا بوجھ مردوں کی نسبت پھر بھی زیادہ ہوتا ہے، بچے کے ساتھ کھیلنے یا سکھانے کے عمل میں باپ ہمیشہ دھیما اور مثبت رویہ رکھتے ہیں جب کہ ماؤں کا رویہ معاون اور حکم دینے والا ہوتاہے۔ بیٹیوں کے رویے کی پختگی میں باپ کا کردار ماں کے مقابلے میں بہت اہم ہے۔ باپ کارویہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ان کی بیٹی کس طرح کے کھیلوں میں دلچسپی لیتی ہے۔جو بیٹیاں باپ سے متاثرہ ہوتی ہیں وہ ٹرانسفارمر کے کھلونے کو باربی ڈول سمجھ کر کھیلتی ہیں۔




 



Be Positive... Everything Gonna be Alright

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
 

Bookmarks

Tags
باپ, سازی, میں, کا, کی


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
دانتوں کا زیادہ ایکسرے جان لیوا ٹیومر کا ب ROSE Health & Care 5 05-30-2013 09:14 PM
میری کہانی “ یادوں کی پٹاری “ سے ایک اقتباس،!!!!!! life Urdu Literature 7 10-25-2012 08:17 PM
~[ خزاں میں جب ہے یہ اپنا عالم، بہار آیی تو کیا CaReLeSs Urdu Writing Poetry 2 11-30-2011 12:19 AM
کیا اسے بارشیں آج بھی پیاری لگتی ہیں !«╬Ĵamil Malik╬«! Urdu Sms 13 11-16-2011 09:52 PM
’ممبئی سازش کا کچھ حصہ پاکستان میں تیار ہوا -|A|- Political Issues Of Pakistan 11 08-05-2011 10:00 AM


All times are GMT +5. The time now is 11:29 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG