Picture Ma Sy Rakawatein Khatam Karne Wala Software - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link |
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » The World of Information » Computer and Information Technology » Picture Ma Sy Rakawatein Khatam Karne Wala Software
Computer and Information Technology !!! Computer softwares, problems and about latest science Technology !!!

Advertisement
 
 
Thread Tools Display Modes
Prev Previous Post   Next Post Next
(#1)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
pix320 Picture Ma Sy Rakawatein Khatam Karne Wala Software - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   09-04-2015, 09:51 AM

گوگل اور ایم آئی ٹی کے محققین نے تصاویر میں سے رکاوٹیں ختم کرنے والا سافٹ ویئر تیارکرلیا



گوگل اور میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(ایم آئی ٹی) کے محققین نے ایسا سافٹ وئیر بنایا ہے جو شیشے میں سے لی گئی تصاویر یا شیشے کے پاس لی گئی تصاویر میں سے منعکس ہوتی ہوئی روشنی کو ختم کر دیتا ہے۔یہ سافٹ وئیر بارش کے دوران گاڑی یا کھڑکی سے لی گئی تصویر میں سے بارش کے قطرے،گرداور خاردار باڑ کو بھی ختم کر دیتا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی اُن لوگوں کے لیے خاصی فائدہ مند ہوگی جو اونچی عمارتوں پر بنے ریسٹورنٹ اور تفریحی مقامات کے شیشے سے تصویر لینا چاہتے ہیں۔ ایسے مقامات پر حفاظتی اقدام کے طور پر شیشے لگائے جاتے ہیں تاکہ وہاں آنے والوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ لیکن ان شیشوں کی وجہ سے تصاویر بنانا کا سارا مزا کرکرا ہوجاتا ہے۔ تاہم اس سافٹ وئیر کو بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ سافٹ وئیر ہر اس شخص کے لیے مفید ہے جو اپنی تصاویر کو منعکس ہوتی ہوئی روشنی اور گرد وغبار سے پاک بنانا چاہتا ہے۔مثال کے طور پرپولیس کھڑکی کے باہر سے لی گئی تصویر کی مدد سے پہچان سکتی ہے کہ کمرے میں کون بیٹھا ہے۔

ٹیانفان زیو
(Tianfan Xue )
، جن کا اس سافٹ وئیر کو بنانے میں اہم کردار ہے اور وہ ایم آئی ٹی کمپیوٹر سائنس اینڈ آرٹی فیشل انٹیلی جنس لیبارٹری میں کمپیوٹر وژن پر تحقیق کا کام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا الگورتھم مکمل طور پر خود کار ہے اور موبائل ڈیوائس پر چلنے کے قابل بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سافٹ وئیر کی مدد سے ایسی رکاؤٹوں کے باعث بھی تصاویر لی جا سکتی ہیں، جن کے بارے میں پہلے سوچا جاتا تھا کہ اگر وہ یہاں نہ ہوتی تو تصویر بہتر آتی



یہ سافٹ وئیر اس وقت کام کرتا ہے جب کوئی صارف ایک مختصر ویڈیو ریکارڈ کرتا ہے۔اس کے بعد الگورتھم اس ویڈیو میں سے 5 یا 7 فریم الگ کر لیتا ہے۔اس کے بعد سافٹ وئیر ان تصاویر میں موجود کناروں(ایج) کا تعین کرتا ہے۔ سافٹ وئیر اپنے الگورتھم سےپیش منظر میں منعکس ہوتی ہوئی روشنی اور جنگلے کو پس منظر میں موجود تصویر سے الگ کر لیتا ہے۔ماہرین کی یہ ٹیم اپنے سافٹ وئیر کی باقی تفصیلات اس ماہ کے آخر میں ہونے والی
Siggraph
(سپیشل انٹرسٹ گروپ آن گرافکس اینڈ انٹریکٹو ٹیکنیک) کانفرنس میں پیش کرے گی۔ یہ کانفرنس لاس اینجلس میں منعقد ہوگی۔اس وقت یہ ٹیکنالوجی اسمارٹ فونز پر کام کر سکتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی پر سب سے پہلے کام اُن ماہرین نے شروع کیا جو مائیکروسافٹ ریسرچ کےلیے کام کر رہے تھے، تاہم مائیکل روبنسٹین اور سی لیواب گوگل کے لیے کام کر رہے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی حامل ایپلی کیشن جلد ہی اینڈروئیڈ پلے سٹور پر دستیاب ہوگی

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
 

Bookmarks

Tags
karne, khatam, picture, rakawatein, software, wala


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
RapidShare Ka Service Khatam Karne Ka Ilan Users Data Save Kar Lain (‘“*JiĢäR*”’) Computer and Information Technology 5 10-23-2017 05:55 PM
Microsoft Ne Apni Sab Se Famous Product Khatam Karne ka Fesla Karlya NiKo General Discussion 1 01-02-2015 10:58 AM
Sabar Karne Wala (‘“*JiĢäR*”’) Quotes 5 02-08-2014 01:05 PM
Software Install aur Update Karne Ka Sab Sy Asan Tareka (‘“*JiĢäR*”’) Computer and Information Technology 3 08-31-2013 08:49 AM
Naiki Karne Wala BaTane Wala (‘“*JiĢäR*”’) Islamic Sms 2 05-27-2013 09:37 AM


All times are GMT +5. The time now is 07:47 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG