ایک سبق " - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Chit Chat » General Discussion » ایک سبق "
General Discussion This is the forum for your general conversation. Share your interest, ideas, your dreams (about other guppies) or discuss anything not related to above or below forums.

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
bint-e-masroor bint-e-masroor is offline
 


Posts: 4,209
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2013
Location: ●♥ღ ÐязαmℓάиÐ ღ♥●
Gender: Female
New ایک سبق " - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   09-22-2014, 09:25 AM

ایک سبق " ( جو ہو سکتا ہے آپ میں سے کئی لڑکیوں کی آپ بیتی بھی ہو !) میں کالج کے امتحانات سے فارغ ہوئی تو بوریت کا شکار تھی ، گھر کا ماحول بھی تھوڑا سخت تھا ، آزادانہ گھومنے پھرنے کی پابندی تھی تو سوچا کیوں نہ وقت گزاری کیلئے فیس بک جوائن کر لوں ، پھر کیا بتاؤں بس یوں سمجھو کہ امی سے کئی بار ڈانٹ بھی کھائی مگر فیس بک تو جیسے میرا اوڑھنا بچھونا ہی بن گئی ، ہے تو غلط بات مگر وقتی طور پر مجھے اچھا لگا ، لڑکوں کی توجہ پانا اور تعریفی کلمات سننا لیکن چونکہ میں ایسے ماحول کی عادی نہیں تھی تو مجھے جلد ہی اپنی غلطی کا احساس ہونا شروع ہو گیا ، جب میں نے دیکھا کہ میری ہر پوسٹ پر بیشمار کومنٹس آتے تھے ، کبھی کوئی محبت بھری شاعری میں ٹیگ کر رہا ہوتا تو کبھی کوئی ان باکس میں چاہت کا اظہار کر رہا ہوتا ، ڈیٹس کی آفر کر رہا ہوتا کئی ٹھرکی حضرات نے تو بنا دیکھے شادی کی پیشکش بھی کر دی مگرمجھے امی کی وارننگ یاد تھی کہ میں نے تمہاری تربیت میں کوئی کمی نہیں کی ہے ، اچھے اور برے کی پہچان سکھا دی ہے ، اب میں 24 گھنٹے تمہاری چوکیداری نہیں کر سکتی ، بس ہمارا اعتبار کبھی نہ توڑنا ! امی کی باتیں سمجھہ تو آتی تھیں مگر فیس بک کا چارم ساری نصیحتیں بھلا دیتا تھا ، سوچتی تھی کہ وقت گزاری ہی تو ہے بس ، میں کونسا کسی سے زیادہ فری ہوتی ہوں جو پریشانی ہو ،
مگر پھر یوں ہوا کہ ایک لڑکا جو بظاہر بہت مہذب تھا مجھے سچ مچ اچھا لگنے لگا ، بقول اس کے اسکی ساری توجہ کا مرکز صرف میں تھی ، میں اسکی خوبصورت باتوں کے جال میں آ گئی اور اس پر بھروسہ کرنے لگی ، میں اس سے ابھی تک ملی نہیں تھی مگر مجھے محسوس ہوتا تھا کہ جیسے میں اسے ہمیشہ سے جانتی ہوں اور وہ جیون ساتھی بننے کیلئے بہت موزوں ہے ، موقع دیکھ کر امی سے بات کروں گی اسکے بارے میں ! لیکن آھستہ آھستہ اسکی بے تکلفیاں بڑھنے لگیں ، اسکی ذومعنی باتیں مجھے پریشان کرنے لگی تھی ، ایک چبھن سی تھی جو اندر کچوکتی رہتی تھی ، میں اب اس سے ناطہ ختم کرنا چاہتی تھی مگر وہ خود کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر مجھے روک لیتا تھا ، بادل نخواستہ بات کرنی پڑ جاتی تھی

پھر اچانک ایک دن شام کے وقت اس نے مجھ سے ملنے کی فرمائش کی ، میں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ایک تو رات کو ملنا ہی غلط دوسرا کسی رشتے کے بغیر ہمارا ہی نہیں بلکہ ہر لڑکے اور لڑکی کا تنہا ملنا ٹھیک نہیں ، میرا انکار سن کر وہ تھوڑا اکھڑ سا گیا کہ کیا یار ؟ میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں ، کوئی کھا تھوڑی جاؤں گا ، تم بھی نا ، بس حد کرتی ہو میں نے نرمی سے کہا کیونکہ یہ غلط ہے ، جب دو لڑکا لڑکی اکیلے ہوں تیسرا شیطان ہمیشہ بیچ میں رہتا ہے وہ بولا غلط ہے تو فیس بک جوائن کیوں کی تھی ؟؟ بیٹھتی نا پردے میں ، یہاں تو یہی کچھ ہوتا ہے ! میں نے بھی غصے میں جواب دیا کہ فیس بک پر اگر غلط لڑکیاں آتی ہیں تو آپ بھی تو آتے ہیں ، اسکا مطلب آپ بھی برے ہیں ؟ بکواس بند کرو ، میرا طنزیہ جواب سن کر وہ تڑپ کر بولا ، مجھے پتا ہوتا تم ایسی ہو تو کبھی تم کو منہ نہ لگاتا ، سالی نے ہوٹل کے کمرے کی بکنگ پر اتنے پیسے ضایع کروا دئیے میرے ، اب واپس بھی نہیں ہوں گے اسکی اس بات پر میں جیسے پتھر کی ہو گئی ، نجانے کب میری آنکھوں سے دو آنسو گرے ، شائد شکرانے کے کہ میرے رب نے مجھے کسی غلیظ گھڑے میں گرنے سے پہلے ہی بچا لیا ! میری بہنو ! میں نے تو اپنا سبق سیکھ لیا کیونکہ میری سوچ کو بنانے والی میری ماں تھی ، وقتی طور پر میرے قدم لڑ کھڑائے ضرور مگر الحمدلله میرے الله نے مجھے بر وقت بچا لیا اب آپ سب لوگوں سے درخواست ہے کہ فیس بک یا نیٹ کا غلط استعمال نہ کریں پلیز ! نیٹ پر ملنے والا ہر شخص شریف نہیں ہوتا ، تنہائی میں کبھی کسی مرد کو نہ ملیں ، خود کو برباد ہونے سے بچائیں ، آپ لوگ یہاں محبت کا کھیل نہ کھیلیں ،

اگر ملن ممکن ہو سکتا ہے تو نکاح کا حلال رشتہ جوڑیں ، حرامکاری جیسے گناہ سے بچیں ! جو لڑکا آپ کی صحیح معنوں میں عزت کرتا ہو گا وہ باعزت طریقے سے آپ سے رشتہ جوڑے گا ! اپنے فارغ وقت کو کچھ اچھا سیکھنے میں صرف کیجئے ! انٹرنیٹ پر پیار محبت یہ سب دقیانوسی باتیں ہیں ،نہ تو پیار ایسے ہوتا ہے نہ ہی دوستی !!! یہ سب خیالی دنیا ہے اور حقیقت بہت مختلف ہوتی ہے !!! —

 



Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
Golden Tears Golden Tears is offline
 


Posts: 7,569
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2012
Location: Dream Land
Gender: Male
Default Re: ایک سبق " - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   09-22-2014, 09:52 AM

Girls wese b emotionaly fool jaldi ban jati hen .. nice sharing though

 



[SIGPIC][/SIGPIC]
(#3)
Old
Princess Hina Princess Hina is offline
 


Posts: 27
My Photos: ()
Country:
Join Date: Sep 2014
Gender: Female
Default Re: ایک سبق " - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   09-23-2014, 11:56 AM

wioo very nicee sharing...

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
عطاء الحق قاسمی کی کتاب "ہنوز دلی دور است" ž bint-e-masroor Urdu Literature 0 09-09-2014 09:39 AM
"داستان ایمان فروشوں کی" سے اقتباس bint-e-masroor True Story 2 08-13-2014 04:58 PM
کرنل اشفاق حسین کی کتاب "جنٹل مین بسم اللہ" bint-e-masroor Urdu Literature 6 01-21-2014 01:17 PM
احمد ندیم قاسمی کی کتاب "سناٹا" کے افسانے " life Urdu Literature 2 08-23-2012 10:49 PM
محبت...بانو قدسیہ کے ناول "راجہ گدھ" سے اقتب life Urdu Literature 4 08-23-2012 10:46 PM


All times are GMT +5. The time now is 01:29 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG