MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - انڈیا انسان بردار خلائی مشن پر
View Single Post
(#1)
Old
-|A|- -|A|- is offline
BaiKaar MemBer !!
 


Posts: 8,871
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender: Male
cool انڈیا انسان بردار خلائی مشن پر - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-26-2009, 12:18 AM

انڈیا انسان بردار خلائی مشن پر


ایشیا میں چاند پر اترنے کی نئی دوڑ شروع ہو چکی ہے


انڈیا کی حکومت نے انسان بردار خلائی پرواز کے لیے ڈھائی ارب ڈالر مختص کیے ہیں۔ کابینہ کو ابھی ان پیسوں کی منظوری دینی ہے۔ تاہم یہ محض رسمی کارروائی ہوگی۔
انڈیا کے خلائی پروگرام کے ایک ترجمان ایس ستیش نے بتایا ہے کہ خلائی سائنسدان سن دو ہزار پندرہ تک دو خلانوردوں کو زمین کے مدار میں بھیجنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ یہ خلاباز وہاں ایک ہفتہ گزاریں گے۔

واضح رہے کہ پچیس برس قبل بھی ایک بھارتی خلا نورد روس کے خلائی مشن کے ساتھ مدار میں گیا تھا۔ انڈیا اس تاثر کی نفی کرتا ہے کہ وہ خلا میں اپنے ایشیائی حریف چین کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

تاہم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ خلائی پروگرام میں چین کی سبقت سے انڈیا کے سرکاری حلقوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

اب تک صرف روس، امریکہ اور چین اپنے خلاباز اپنے خلائی جہازوں پر خلا میں بھیج سکتے ہیں۔

 






’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links