MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - انتظار کی گھڑیاں ختم، واٹس ایپ نے کالنگ فی
View Single Post
(#1)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
New New انتظار کی گھڑیاں ختم، واٹس ایپ نے کالنگ فی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-12-2015, 06:26 PM




لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور سوشل ایپلی کیشن واٹس ایپ میں کالنگ فیچر متعارف کرائے جانے کی افواہیں زبان زد عام تھیں اور ہر کوئی بے صبری سے اس فیچر کا انتظار کر رہا تھا تاہم اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئی ہیں کیونکہ واٹس ایپ نے اینڈرائڈ سمارٹ فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے تمام صارفین کیلئے کالنگ فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینڈرائڈ سمارٹ فونز کے متعدد صارفین کیلئے یہ فیچر دستیاب ہو گیا ہے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ کے پاس واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن (2.11.561) انسٹال ہو اور آپ کو کسی ایسے دوست کی جانب سے واٹس ایپ پر کال موصول ہو جس کے پاس یہ فیچر دستیاب ہے۔
کسی بھی ایسے صارف کی جانب سے کال موصول ہونے کے بعد واٹس ایپ ایپلی کیشن کا یوزر انٹرفیس تبدیل ہو جائے گا اور اس میں کال کے ٹیب کا اضافہ کر دیا جائے گا جس میں موصول ہونے والی، کی جانے والی اور مسڈ کال کی تفصیلات بمعہ وقت ظاہر ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ فیچر محض کچھ صارفین کیلئے ہی مہیا کیا گیا تھا اور ماہرین کی جانب سے یہ کہا جا رہا تھا کہ چونکہ واٹس ایپ ابھی اس فیچر کو ٹیسٹ کر رہا ہے اس لئے اسے تمام صارفین کیلئے مہیا نہیں کیا گیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر سے متعلق باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا جبکہ آئی فون کے صارفین کیلئے یہ فیچر سرے سے مہیا ہی نہیں کیا گیا تاہم آئندہ کچھ مہینوں میں آئی فون کے صارفین بھی کالنگ فیچر کی امید کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ موبائل فونز پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سوشل میڈیا ایپلی کیشن ہے اور اس کے ماہانہ 700 ملین ایکٹو یوزر ہیں جبکہ کالنگ فیچر کے متعارف کرائے جانے کے بعد اس تعداد میں بڑے اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن بھی متعاراف کرایا تھا جس کے ذریعے موبائل فون پر آنے والے تمام میسجز کو انٹرنیٹ براﺅزرز پر دیکھا جا سکتا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے اس فیچر کو بھی بے حد پسند کیا گیا۔

 









Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links