MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Health & Care (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=28)
-   -   KhushKi Aur SikRi BalOon K Liye AzaB (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=120739)

(‘“*JiĢäR*”’) 11-18-2015 09:41 AM

KhushKi Aur SikRi BalOon K Liye AzaB
 
خشکی و سکری بالوں کے لیے ایک عذاب

http://htv.com.pk/ur/wp-content/uplo...11/khushki.jpg

خشکی سر میں پیدا ہونے والی ایک عام بیماری ہے۔ اسے عام طورپر ایک طرح کا انفیکشن بھی قرار دیا جاسکتا ہے،لیکن اسے صرف انفیکشن ہی سمجھنا درست نہیں ہوگا۔ اس عام بیماری کی روک تھام کے لیے گھریلو نسخے بھی موجود ہیں او ر ان کے علاوہ ایلو پیتھک اوریونانی نسخے بھی۔

یہ ایک ایسی بیماری ہے جس سے انسان کو اکثر وبیشتر شرمندگی سے بھی دوچار ہونا پڑتا ہے۔ جب آپ کو اپنے شانوں پر بھوسی جیسے چھلکوں کا چھڑکاؤ نظر آتا ہے، یاسر میں بار بار کھجلی محسوس ہوتی ہے تو آپ خود کو سماجی طورپرپریشان محسوس کرتے ہیں، کیونکہ کسی بھی محفل میں اطمینان سے بیٹھنا آپ کے لیے دشوار ہوجاتا ہے۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس سے تقریباً ہر شخص کو ہی کسی نہ کسی وقت، اپنی عمر کے کسی نہ کسی حصے میں سابقہ پڑتا ہے۔ اس سلسلے میں حقیقت یہ ہے کہ ڈینڈرف سر کی تکلیف کی ایک ایسی شکل ہے جس سے ساری دنیا کے لوگ متاثر ہوتے ہیں۔ اٹھارہ سال کی عمر سے زیادہ کے تمام مردوں اور عورتوں کی بیس فیصدی تعداد ڈینڈرف میں مبتلا ہوتی ہے۔ اس میں سے پانچ فیصدی اس کے شدید حملے کا شکار ہوتے ہیں اوران کے سروں سے بے تحاشا بھوسی جھڑتی ہے۔ ان کے شانوں اورقمیض کے کالروں میں ننھے ننھے سفید چھلکوں کے ڈھیر نظر آتے ہیں۔ بعض لوگوں کے لیے یہ ایک ایسا مسئلہ ہوتا ہے جس سے وہ برسوں سے نبرد آزما ہوتے چلے آرہے ہیں جبکہ بعض لوگوں کے سروں میں یہ بیماری وقتاً فوقتاً پیدا ہوتی رہتی ہے۔

اب تک اس با ت کا قطعیت کے ساتھ علم نہیں ہوسکاہے کہ خشکی یا سکری کے پیدا ہونے کے حقیقی اسباب کیا ہیں؟ تاہم اس امر میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ یہ ایک پریشان کن اور بہت عام بیماری ہے۔ مردہ خلیوں کا جھڑتے رہنا اور ان کی جگہ نئے خلیوں کا پیدا ہوتے رہنا ایک ایسا عمل ہے جو مسلسل جاری رہتا ہے اوریہ عمل انسان کے پورے جسم میں وقوع پذیر ہوتا ہے۔ لیکن اگر اس توازن میں کوئی بگاڑ پیدا ہوجائے تو اس کے نتیجے میں بھوسی جیسے سفید چھلکے بننے لگتے ہیں جو ڈینڈرف کہلاتے ہیں۔ اگرچہ اس عمل کے اسباب تو واضح نہیں ، تاہم فیملی ہسٹری، دباؤ اور غذا، یہ ساری چیزیں اس سلسلے میں کچھ نہ کچھ کردار ادا کرتی ہیں۔ جلدی امراض کے ماہرین کی اس بارے میں یہی رائے ہے۔

ڈینڈرف کے سلسلے میں ہمارے ذہنوں میں بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ اکثر اوقات اسے ’’خشک سرکی بیماری‘‘کہا جاتا ہے۔ لیکن اس بیماری کو سرکی خشک جلد کے ساتھ منسوب کرنا سراسر غلط ہے۔ فی الحقیقت ، معاملہ اس کے برعکس ہے۔دراصل روغنی کھوپڑیوں میں ڈینڈرف جلد اور آسانی سے پیدا ہوتا ہے۔ ڈینڈرف کے شکار لوگ اس بیماری کو پریشان کن محسوس کرتے ہیں، لیکن پریشانی اس مسئلے کو اورزیادہ سنگین بنادیتی ہے۔
اگرچہ خشکی و سکری کے گھریلو ٹوٹکے بھی موجود ہیں جو کہ بہت موثر بھی ہیں، لیکن ان ٹوٹکوں کے ساتھ ساتھ کچھ احتیاطی تدابیر بھی ضروری ہیں۔ مثلاً اپنے بالوں کے برش اورکنگھوں کو روزانہ دھویئے۔ اگر ممکن ہوسکے توتکیے کے غلاف کو روزانہ بدل دیجیے۔ انھیں پانی میں ابال کر دھونا چاہیے اور اس وقت تک اُبالنا چاہیے جب تک ڈینڈرف پر قابو نہ پالیا جائے۔اگرچہ سردھونے کے بعد تیل لگانا ضروری ہے، تاہم فیشن کے دلدادہ بہت سے لوگ سرکو دھونے سے پہلے اس میں تیل لگاتے ہیں۔جلدی امراض کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ بالوں میں تیل رات کے وقت لگایاجائے۔

اور آخر میں کچھ گھریلو ٹوٹکے پیش ہیں جن کے ذریعے آپ خشکی و سکری سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
*
اپنے سرپر تھوڑا کیسٹر آئل ملیے۔ پانچ منٹ تک انتظار کیجیے اس کے بعد سر کو اچھی طرح سے دھولیجیے۔
*
دوبڑے چمچے میتھی دانے کو پانی میں ساری رات بھگوکررکھیے۔ صبح کو میتھی دانوں کو پیس کر ان کا لیپ بنالیجیے اور اسے اپنے سرپر اچھی طرح مل لیجیے۔ ایک گھنٹے تک اسے لگا رہنے دیجیے۔ اس کے بعد سکاکائی یا کسی ہلکے شیمپو سے اسے دھوڈالیے۔
*
زیتون کا تیل،بادام کا تیل، کیسٹر آئل اور نیم کا تیل(سب خالص ہونے چاہئیں) ہم وزن لے کر کسی شیشی میں مکس کرکے رکھ لیں اور اسے بالوں کی جڑوں میں ہلکے ہلکے مساج کریں۔اس کے باقاعدہ استعمال سے انشااللہ خشکی، سکری، کا کا خاتمہ ہوجائے گا۔
*
بالوں میں خشکی اور سکری ہونے کی صورت میں ہفتے میں ایک مرتبہ دہی میں سرسوں کا تیل ملا کرضرور لگائیں اس سے نہ صرف خشکی کا خاتمہ ہوگا بلکہ بال نرم و ملائم اور چمکدار بھی ہوجائیں گے۔
*
سرسوں کے تیل میں کیلے کے تنے کا عرق اور دہی ملاکر سرپہ لگانے سے بالوں کی خشکی سے نجات مل جاتی ہے۔
*
ناریل کے تیل میں پیاز کے ٹکڑوں کو بیس منٹ تک گرم کریں اور اس سے سر کی جلد کا مساج کرنے سے خشکی دور ہوجاتی ہے۔
*
لیموں کا رس انڈے میں ملاکر سر میں لگانے سے خشکی بہ آسانی دور ہوجاتی ہے۔
*
سرکہ اور پانی کے آمیزے کو بالوں میں مانگ نکال کر روئی سے لگائیں اس سے بالوں کی خشکی کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔
*
مہندی اور ناریل کا تیل برابر مقدار میں لے کر سر میں لگانے سے بالوں سے خشکی ختم ہوجاتی ہے۔
*
زیتون کے تیل کو ہلکا گرم کرنے کے بعد رات کو سر کی مالش کریں۔ صبح نیم گرم پانی سے سردھولیں۔ بالوں سے خشکی کا خاتمہ ہوجائے گا۔
*
مہندی، سرسوں کا تیل،انڈا،لیموں کا رس اور تھوڑا سا دہی ملاکر سرپر لگائیں۔خشکی ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی۔

MASOOM GIRL 11-18-2015 09:50 AM

Re: KhushKi Aur SikRi BalOon K Liye AzaB
 
Informative Thread
T 4 S

(‘“*JiĢäR*”’) 11-18-2015 09:55 AM

Re: KhushKi Aur SikRi BalOon K Liye AzaB
 
Thanks

Princess Urwa 11-18-2015 01:44 PM

Re: KhushKi Aur SikRi BalOon K Liye AzaB
 
thanks for sharing

(‘“*JiĢäR*”’) 11-19-2015 09:21 AM

Re: KhushKi Aur SikRi BalOon K Liye AzaB
 
Thanks

Rania 11-19-2015 04:04 PM

Re: KhushKi Aur SikRi BalOon K Liye AzaB
 
بہت پیاری شیرنگ شکریہ

(‘“*JiĢäR*”’) 11-27-2015 08:02 AM

Re: KhushKi Aur SikRi BalOon K Liye AzaB
 
Thanks

PRINCE SHAAN 11-29-2015 07:56 PM

Re: KhushKi Aur SikRi BalOon K Liye AzaB
 
Thanks for nice sharing .........

(‘“*JiĢäR*”’) 11-30-2015 10:18 AM

Re: KhushKi Aur SikRi BalOon K Liye AzaB
 
Thanks


All times are GMT +5. The time now is 11:09 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.