MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Urdu Literature (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=112)
-   -   نمرہ احمد کے ناول "جنّت کے پتے " سے ایک خوبص (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=116652)

bint-e-masroor 10-15-2014 11:27 PM

نمرہ احمد کے ناول "جنّت کے پتے " سے ایک خوبص
 
لازمی پڑھیں .... اور اپنے دوستوں کے ساتھ بھی share کریں ...
ملک کے خفیہ اداروں بشمول آی-ایس-آی کو خراج اتحسین
"ممی یہ پاک اسپائی کون ہوتا ہے "
ممی چند لمحے خاموش رہیں پھر کہنے لگیں
"بیٹا ! پاکستان کی فوج میں جوخفیہ ایجنسیز ہوتی ہیں، ان میں بہت سے فوجی اور غیر فوجی کام کرتے ہیں ،ان اہل کروں میں سے کچھ تربیت یافتہ ایجنٹ ہوتے ہیں ، وو اپنے ملک کے رازوں کی حفاظت کے لئے دوسرے ممالک کے راز چرایا کرتے ہیں "
"مگر وہ کرتے کیا ہیں "
"وہ دوسرے ممالک میں جا کر جاسوسی کرتے ہیں.بھیس بدل بدل کر وو ہر جگہہ پھرتے ہیں .ان کا کوئی ایک نام یا شناخت نہیں ہوتی .انکا کوئی ایک گھر یا ایک فیملی نہیں ہوتی.وہ کبھی کچھ اور کبھی کچھ بن جاتے ہیں ،ان کو یہ سب سکھایا جاتا ہے، تا کہ وہ جاگیں اور پاکستان کے لوگ سکوں سے سو سکیں .وو اپنے ملک کی آنکھیں ہوتے ہیں "
"پھر ان کو ملتا کیا ہے "
"کچھ بھی نہیں " ممی نے گہری سانس لی ، "جب کوئی وردی والا سپاہی محاذ پرلڑتا ہے تو اگر وہ زندہ رہ جائے تو غازی کہلاتا ہے ، جان قربان کر دی تو شہید، عزازات صرف وردی والے کو ملتے ہیں . مگر جو جاسوس ہوتا ہے نہ وہ unsung hero ہوتا ہے . بے نام و نشان ،خاموشی سے کسی دوسرے ملک میں تنہا کام کیا کرتا ہے ، اگر گرفتار ہو جائے تو اسے کوئی بچانےنہیں اتا "
"کیوں"وو حیران ہوا
"بیٹا یہی اس پیشے کی مجبوری ہوتی ہے ،گرفتار ہونے کی صورت میں جاسوس کا ملک، حکومت اور فوج ،ایجنسی کوئی بھی کھلم کھلااسے اون نہی کرتی .پوچھا جائے تو انکار کر دیا جاتا ہے، دوسرے طریقوں سے اسے جیل سے بھگانےکی کوشش ضرور کرتے ہیں ، لیکن اگر یہ نہ ہو سکے تو جاسوس کو ساری زندگی جیل میں گزرنا پڑتی ہے ،جاسوسی ثابت ہو جائے تو اسے مار دیا جاتا ہے اور لاش بےنام و نشان دفن کر دی جاتی ہے ،یا کسی ترھا ڈسپوز آف کر دی جاتی ہے ،اور بعض اوقات لمبے وقت تک گھر والوں کو بھی پتا نہیں چلتا ، اسکا جنازہ تک نہیں پڑھایا جاتا "
اسکی آنکھوں کے سامنے انطاکیہ میں فوارے کے ساتھ کھودی قبرگھوم گیی . بے نام و نشان قبر
"پھر تو اسے کچھ نہ ملا ممی"
"بیٹا: جو آدمی خود کو اس کام کے لئے پیش کرتا ہے وہ اس بات سے واقف ہوتا ہے کے گرفتار ہونے یا دیار غیر میں مارے جانے کے بعد اس کے ساتھ کیا ہوگا ، اس کو تاریخ کبھی ہیرو کے نام سے یاد نہیں کرے گی .اس کے ملک میں اسکی فائل ٹاپ سیکرٹ یا کلاسیفئد کی مہر لگا کر بند کر دی جائے گی ،وہ یہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی خود کو اس جاب کے لئے پیش کرتا ہے، جانتے ہو کیوں ؟
"کیوں؟" اس نے اپنا پسندیدہ سوال پر دوہرایا ...
"کیونکہ بیٹا ! جو شخص اپنی جان کے ذریعے الله کی رآہ میں لڑتا ہے ،اسے دنیا کے اعزازات اور تاریخ میں یاد رکھے جانے یا نہ رکھے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا .اسے اس بات سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا کہ گرفتاری کی صورت میں سب اسے چھوڑ دیں گے ، اور موت کی صورت میں کوئی اسکا جنازہ نہیں اٹھاے گا ، کیوں کے اسے الله کی رضا چاہیے ہوتی ہےاور جسے یہ مل جائے اسے اور کچھ نہیں چاہیے ہوتا "
نمرہ احمد کے ناول "جنّت کے پتے " سے ایک خوبصورت اقتباس


(‘“*JiĢäR*”’) 10-18-2014 10:13 AM

Re: نمرہ احمد کے ناول "جنّت کے پتے " سے ایک خوبص
 
Very nice

Arsheen 10-20-2014 12:58 PM

Re: نمرہ احمد کے ناول "جنّت کے پتے " سے ایک خوبص
 
:bu: ...

Rania 10-21-2014 01:42 PM

Re: نمرہ احمد کے ناول "جنّت کے پتے " سے ایک خوبص
 
Very nice

sana khan 10-21-2014 08:05 PM

Re: نمرہ احمد کے ناول "جنّت کے پتے " سے ایک خوبص
 
nyc..............


All times are GMT +5. The time now is 11:32 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.