MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Computer and Information Technology (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=50)
-   -   e-Mail Masking aur Is K Faiday (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=119918)

(‘“*JiĢäR*”’) 08-27-2015 09:43 AM

e-Mail Masking aur Is K Faiday
 
جانیے ای میل ماسکنگ اور اس کے فوائد کیا ہیں

http://www.computingpk.com/wp-conten...ur-590x367.jpg

انٹرنیٹ گردی کرتے ہوئے اکثر ویب سائٹس ہم سے ای میل ایڈریس مانگتی ہیں۔ چاہے ہم کہیں کوئی تبصرہ کرنا چاہیں یا کچھ ڈاؤن لوڈ کرنا ہو ای میل ایڈریس طلب کر لیا جاتا ہے۔ اسی طرح کوئی برقی کتاب
(PDF)
ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ای میل ایڈریس مانگا جاتا ہے تاکہ ڈاؤن لوڈ لنک ای میل کیا جا سکے۔ اس طرح صارفین سے ای میل ایڈریس بٹورنے کے بعد ویب سائٹس ای میل ایڈریس کا ڈیٹا بینک بنا لیتی ہیں تاکہ اپنی نئی مصنوعات کی تشہیر کے لیے لوگوں کو ای میل کر سکیں۔ اس کے نتیجے میں اسپیم ای میلز کی بھرمار لگ جاتی ہے۔ اس مصیبت سے بچنے کے لیے ای میل ماسکنگ کا طریقہ کار موجود ہے۔ جسے استعمال کرتے ہوئے اس صورت حال سے بچا جا سکتا ہے۔

ہر ویب سائٹ پر اپنا اہم ای میل ایڈریس دینا اسپیمز کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ اگرچہ ویب سائٹس سب جمع کیے گئے ای میل ایڈریس بیچتی نہیں ہیں لیکن دوسروں میں بانٹتی ضرور ہیں۔ جو ویب سائٹس ای میل ایڈریس کے ساتھ دیگر معلومات جمع کرتی ہیں وہ اکثر انھیں تشہیری ویب سائٹ کو بیچتی بھی ہیں۔ آخر آپ کو ایسے نیوزلیٹر بھی تو موصول ہوتے ہیں جن کو آپ نے سبسکرائب نہیں کرا رکھا ہوتا تو یہ سب کیسے ہو تا ہے؟

اگرچہ آج کل کے اسپیم فلٹر بہت طاقتور ہو چکے ہیں، وہ اسپیم ای میلز کو اِن باکس میں پہنچنے سے پہلے ہی ان کا گلا گھونٹ دیتے ہیں تاہم پھر بھی ای میل ماسکنگ وقت کی ضرورت ہے۔ ویسے تو عارضی ای میل ایڈریس بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
moakt.com

ای میل ماسکنگ کے لیے ’’ماسک می‘‘ سروس دستیاب ہے، اس کا ایکسٹینشن کروم اور فائرفوکس براؤزر میں درج ذیل ربط سے انسٹال کیا جا سکتا ہے
:
www.abine.com/maskme

ویسے ہم کمپیوٹنگ میگزین میں
Blur
کے بارے میں بھی شائع کر چکے ہیں جس میں ای میل ماسکنگ کا آپشن موجود ہے۔ بہرحال ’’ماسک می‘‘ کی انسٹالیشن کے بعد جہاں بھی کسی ویب سائٹ پر آپ سے ای میل ایڈریس طلب کیا جا رہا ہو گا یہ ایکسٹینشن آپ کو ای میل ماسک کرنے کا آپشن بھی فراہم کر دے گا

http://www.computingpk.com/wp-conten.../maskme-01.png

اگر آپ اس آپشن کو استعمال کریں گے تو آپ کے اصل ای میل ایڈریس کی جگہ ایک نقلی ای میل ایڈریس ڈل جائے گا۔ لیکن اس ای میل ایڈریس پر آنے والی ای میل آپ کے اصل ای میل ایڈریس پر فارورڈ کر دی جائے گی۔ یہ نقلی ای میل ایڈریس بھی آپ کے اختیار میں ہوتا ہے کہ آپ اسے کتنے عرصے تک رکھنا چاہتے ہیں۔ اگر اسپیم ای میلز موصول ہونا شروع جائیں تو اس نقلی ای میل ایڈریس کو ڈیلیٹ کر کے اس سے چھٹکارہ پایا جا سکتا ہے

http://www.computingpk.com/wp-conten.../maskme-03.png

اس ایکسٹینشن کو استعمال کرنے کے لیے پہلے اس کی ویب سائٹ پر اکاؤنٹ ضرور بنا لیں۔ انسٹالیشن کے بعد اس میں آپ لاگ اِن ہو کر اپنے ماسک کیے گئے تمام ای میل ایڈریس دیکھ سکتے ہیں اور یہ بھی سیٹ کر سکتے ہیں کہ انھیں کس ای میل ایڈریس پر فارورڈ کیا جائے۔ یا اگر یہ عارضی ای میل ایڈریس ڈیلیٹ کرنے ہوں تو یہ بھی یہیں سے ممکن ہو گا


iamridaali15 08-27-2015 10:42 AM

Re: e-Mail Masking aur Is K Faiday
 
Buht Zabrdast Chez Share ki ap na myra sath buht dafa hota ha jab koi pdf download karti haon tu wo email address mang lyta hain aur ab spam email ka dair lag gea ha ab main is ko use karti hoan pher batun gee ka is ka result kysa raha

Princess Urwa 08-27-2015 04:32 PM

Re: e-Mail Masking aur Is K Faiday
 
thanks for sharing

PRINCE SHAAN 08-28-2015 07:36 PM

Re: e-Mail Masking aur Is K Faiday
 
Thanks for nice sharing...................

dur-e-shawar 08-28-2015 08:15 PM

Re: e-Mail Masking aur Is K Faiday
 
Thanks for sharingggggg

AisH HuNnY 08-29-2015 08:44 AM

Re: e-Mail Masking aur Is K Faiday
 
Niceee Sharinggggg

pakeeza 09-03-2015 07:54 PM

Re: e-Mail Masking aur Is K Faiday
 
:hmmmm:infrmtvvvv

(‘“*JiĢäR*”’) 09-04-2015 09:21 AM

Re: e-Mail Masking aur Is K Faiday
 
Thanks

ziakhan 10-15-2016 05:58 PM

Re: e-Mail Masking aur Is K Faiday
 
bahot khoob


All times are GMT +5. The time now is 09:58 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.