MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Hamd O Naat (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=96)
-   -   درسِ توحید دیا تو نے سب انسانوں کو (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=117535)

intelligent086 12-25-2014 08:45 PM

درسِ توحید دیا تو نے سب انسانوں کو
 
نعت


درسِ توحید دیا تو نے سب انسانوں کو
شرک سے پاک کیا تو نے مسلمانوں کو

تجھ سے نیچے شبِ معراج رہے نور و بشر
کتنا اونچا کیا اللہ نے تری شانوں کو

کیا ترے نطق کا اعجاز ہے خود اللہ نے
اپنے فرمان کہا ہے تیرے فرمانوں کو

اس زمانے میں بھی اک بھیج بلالِ حبشی ؓ
ہم ترستے ہیں ترے دور کی آذانوں کو

قیصر و کسریٰ ہیں قربان تری عظمت پر
تو نے دنیا کی امامت دی شتر بانوں کو

کب سے دیدار کا مشتاق کھڑا ہوں در پر
آج آقا ! پورا کر دو میرے ارمانوں کو

متحد ذاتِ محمدؐ پہ تھی امّت یوسف ؔ!
کون اب جوڑے گا تسبیح کے ان دانوں کو



PRINCE SHAAN 08-30-2015 11:32 PM

Re: درسِ توحید دیا تو نے سب انسانوں کو
 
جزاک الله خیرا
خوبصورت استراک کیا ہے آپ نے

deewan 02-05-2016 10:50 PM

Re: درسِ توحید دیا تو نے سب انسانوں کو
 
دہر میں اسم محمد سے اجالا کردے!


All times are GMT +5. The time now is 09:45 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.